تصویر بشکریہ پی ٹی آئی۔
بہار کے ایک گاؤں میں ایک حیران کن واقعے میں جمعرات کو دو بھائیوں کے بیچ نل کے پانی سے متعلق تنازعہ بڑھتے بڑھتے بندوق کی لڑائی تک جا پہنچا اور تین جانیں لے لیں۔ اس سانحے میں مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے کا بھتیجا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور اس کی ماں اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
نوگچیا کی پولیس سپرنٹنڈنٹ پریرنا کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ بھاگلپور سے متصل نوگچیا پولیس ضلع کے جگت پور گاؤں میں پیش آیا، جہاں دو بھائیوں وشواجیت اور جے جیت یادو نے نل سے پانی نکالنے پر جھگڑا کیا۔ پریرنا کمار نے بتایا ’’جب بھائیوں میں جھگڑا ہوا تو ان کی ماں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وشواجیت کو گولی مار دی گئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہیں اس کے بھائی اور ماں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘‘
پولیس نے متوفی کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کا ‘بھانجا’ ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں (تعلقات کے بارے میں) معلومات ملی ہیں… تاہم ہم اس کیس کو ایسے ہی دیکھ رہے ہیں جیسا کہ ہم اس نوعیت کے کسی بھی اور واقعے کے حوالے سے کرتے ہیں۔ متعلقہ حکام نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ فارنسک ماہرین جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


