تریپورہ کی 60 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ آج، 259 امیدوار میدان میں
تریپورہ میں آج 60 اسمبلی سیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے سلسلے میں ریاست میں 3,337 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔پولنگ صبح سات بجے شروع ہوگی اور شام چار بجے تک جاری رہے گی۔
त्रिपुरा की 60 विधानसभा सीटों के लिए मतदान शुरू हुए। चुनाव में 259 उम्मीदवार भाग ले रहे हैं।
चुनाव के नतीजे दो मार्च को आएंगे।#TripuraElection2023 pic.twitter.com/xJ4U11JrJn
— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 16, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ میں تریپورہ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے تہوار کو مضبوط کریں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
Urging the people of Tripura to vote in record numbers and strengthen the festival of democracy. I specially call upon the youth to exercise their franchise.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2023
بی جے پی نے سب سے زیادہ 12 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی پوری قوت سے کام کر رہی ہے۔ پچھلی بار بی جے پی بائیں بازو کو ہٹا کر اقتدار میں آئی تھی۔ اس بار بائیں بازو نے بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس
کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ بائیں بازو نے 47 امیدوار کھڑے کیے ہیں، وہیں کانگریس نے 13 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سی نے 28 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ شاہی خاندان کی نسل کی ٹپرا موتھا پارٹی 42 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ جبکہ 58 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
سیکورٹی فورسز ہر جگہ تعینات
منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے CAPF سی اے پی ایف کی 400 کمپنیاں (30,000 سیکورٹی اہلکار) ریاست میں بھیجی گئی ہیں۔ سی اے پی ایف کے علاوہ آسام رائفلز، بارڈر سیکورٹی فورس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس اور تریپورہ پولیس کے اہلکاروں کو بھی بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔
اسمبلی انتخابات کی تیاریاں مکمل
تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جی۔ کرن کمار دیناکارو (Gitte Kirankumar Dinakarro)نے کہا کہ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک 3,337 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ہوگی، جن میں سے 1,100 کو حساس اور 28 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
اسمبلی انتخابات کی تیاریاں مکمل
تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جی۔ کرن کمار دیناکارو نے کہا کہ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک 3,337 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ہوگی، جن میں سے 1,100 کو حساس اور 28 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس