Bharat Express DD Free Dish

Three children drown in the Ganges: پٹنہ میں نہانے کے دوران گنگا میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت، گاؤں میں مچا کہرام

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہ پور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کی۔ اس کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ آفات کے ضابطوں کے تحت ہر مہوک کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

پٹنہ: بہار کے پٹنہ ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقے میں اتوار کے روز گنگا ندی میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے تین بچوں کی دردناک موت ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ تین خاندانوں کے اکلوتے چراغ بجھ جانے سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

دوستوں کے ساتھ نہانے گئے تھے بچے

اطلاعات کے مطابق ہیتن پور گاؤں کے کئی دوست اتوار کی صبح گنگا ندی میں نہانے کے لیے گھاٹ پر پہنچے تھے۔ تمام بچے نہا رہے تھے کہ اچانک تین بچوں کے پیر گہرے پانی میں چلے گئے اور وہ ڈوبنے لگے۔ ان کے ساتھ موجود دیگر بچوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن ندی کے تیز بہاؤ کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکے اور دیکھتے ہی دیکھتے تینوں بچے گنگا کی لہروں میں غائب ہو گئے۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا

بچوں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد گاؤں والوں اور اہل خانہ کی بڑی تعداد گنگا گھاٹ پر جمع ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے کافی جدوجہد کے بعد تینوں بچوں کو ندی سے باہر نکالا اور فوری طور پر سب ڈویژنل اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

7 سے 11 سال کے بیچ تھی بچوں کی عمر

شاہ پور تھانے کے انچارج نوین کمار نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت پیوش کمار، تیج کمار اور پرنس کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں ہیتن پور گاؤں کے رہنے والے تھے اور ان کی عمریں سات سے گیارہ سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی پورے گاؤں میں سوگ کا ماحول چھا گیا اور اہل خانہ کے رونے سے ماحول غمگین ہو گیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ تینوں بچے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اور روزانہ ایک ساتھ کھیلتے کودتے تھے۔ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایک ہی وقت میں تینوں کی زندگیاں اس طرح ختم ہو جائیں گی۔

اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد دی جائے گی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہ پور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کی۔ اس کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ آفات کے ضابطوں کے تحت ہر مہوک کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read