Bharat Express DD Free Dish

Road accident in Bihar: بہار کےجموئی میں سڑک حادثہ، درخت سے ٹکرا ئی کار، تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت، ایک کی حالت تشویشناک

موقع پر پہنچی پولیس نے بھی تصدیق کی کہ تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تین نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی کی شناخت ٹاؤن تھانہ علاقہ کے روہت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ کاغذی کارروائی جاری ہے۔

جموئی: بہار کے جموئی ضلع کے لچھوار تھانہ علاقے میں مہنا پل کے قریب ہفتہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ سب شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تمام نوجوان جموئی شہر سے علی گنج بلاک کے بیتوا گاؤں میں شادی کی بارات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ واپسی کے دوران کار کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آگئی جس کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور سب باہر گر گئے۔ مرنے والوں کی شناخت 28 سالہ بوا گپتا، سرچند علاقے کے رشو سنہا اور شہر کے کلیان پور علاقے کے30 سالہ وکرم یادو  کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ چوتھا نوجوان روہت کمار شدید زخمی ہے اور جموئی ریفرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

زوردار شور سن کر آس پاس کے لوگ وہاں جمع ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق چار میں سے تین موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی لوگوں نے خود پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمی کو پہلے علاج کے لیے سکندرہ پرائمری ہیلتھ سنٹر بھیجا گیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

موقع پر پہنچی پولیس نے بھی تصدیق کی کہ تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تین نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی کی شناخت ٹاؤن تھانہ علاقہ کے روہت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ کاغذی کارروائی جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بے قابو کار ایک درخت سے ٹکرائی اور زور دار آواز کے ساتھ اچھل کر نیچے گر گئی۔ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔  اس کے پرخچے اڑ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read