Bharat Express DD Free Dish

India celebrates Ambedkar’s 135th birth anniversary: راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 135واں یوم پیدائش جوش و خروش سےمنائی

اس موقع پر پارٹی لیڈروں نے عہد کیا کہ وہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کام جاری رکھیں گے اور سماج کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔ تقریب میں شریک کارکنان نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کو عام کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عزم دہرایا۔

نئی دہلی :راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا 135واں یومِ پیدائش 15 اپریل 2026 کو نہایت عقیدت، احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب نئی دہلی کے ایم پی کلب میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر پر گلپوشی اور خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں ڈاکٹر امبیڈکر کی سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات کو یاد کیا اور ان کے نظریات کو موجودہ دور میں مزید عام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر لیڈروں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے نہ صرف آئینِ ہند کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا بلکہ سماج کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔

مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے افکار آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ایک مساوی اور مضبوط معاشرے کی تعمیر ممکن ہے۔ انہوں نے تعلیم، سماجی انصاف اور آئینی اقدار کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ڈاکٹر امبیڈکر کی جدوجہد سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر پارٹی لیڈروں نے عہد کیا کہ وہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کام جاری رکھیں گے اور سماج کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔ تقریب میں شریک کارکنان نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کو عام کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عزم دہرایا۔
تقریب میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری جیا لال، اقلیتی سیل کے قومی صدر اور قومی ترجمان آفاق سالانی، دلت سینا کے قومی پرنسپل جنرل سیکریٹری کے وی راجیرا، قومی سکریٹری دیوی سچدیوا،قومی صدر ونود چودھری ، قومی صدر منیش لابھ، قومی صدر آنند کمار، محمد ادریس، ڈاکٹر الطاف، سرویش تیاگی اور دلت سینا کے قومی جنرل سیکریٹری یوگیش کمار سمیت دیگر لیڈرشریک ہوئے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور بابائے آئین کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کارکنان کی موجودگی نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read