بھارت کی ہوابازی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (این ایم آئی اے) عوام کے حوالے کریں گے۔ تقریباً 19,650 کروڑ روپے کے تخمینہ سے تیار ہونے والے اس ہوائی اڈے کی فنِ تعمیر نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ مشہور آرکیٹیکٹ زھا حدید کے ڈیزائن کردہ اس ٹرمینل میں بھارت کے قومی پھول کمل سے تحریک لی گئی ہے۔ اس ہوائی اڈے کا نام مرحوم کسان رہنما دنکر بالو (ڈی بی) پاٹل کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جنہوں نے بازآبادکاری اور معاوضے کے لیے جدوجہد کی تھی۔
ڈیزائن اور ورثے کا سنگم
نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو صرف ایک ٹرانسپورٹ مرکز نہیں بلکہ ایک ثقافتی علامت کے طور پر بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی فنِ تعمیر بھارت کے مندروں کی نقش و نگاری، مغل دور کے نمونوں اور محلاتی طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے، جس کی مرکزی تھیم کمل کا پھول ہے۔ یہ ہوائی اڈہ دنیا کے سب سے زیادہ مؤثر اور جدید ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا۔
کثیر ہوائی اڈہ نظام بنے گاممبئی
نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے (این ایم آئی اے) کو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی اے) کے ساتھ مل کر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بن جائے، تاکہ ممبئی کو عالمی سطح کے کثیر ہوائی اڈہ نظام والے شہروں کی صف میں شامل کیا جا سکے۔
نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ ’’نئے بھارت‘‘ کے ہوابازی شعبے میں عالمی امنگوں اور سودیسی شناخت کی علامت ہے۔ ڈی بی پاٹل کے نام کے نام سے منسوب یہ ہوائی اڈہ نہ صرف سی ایس ایم آئی اے پر ہجوم کو کم کرے گا، بلکہ ممبئی کو دبئی جیسے بین الاقوامی مسافر مرکز کے طور پر ترقی دینے کی سمت میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ منصوبہ پی پی پی ماڈل پر تعمیر کی گئی بنیادی ڈھانچے کی کامیاب منصوبہ بندی کی ایک مثال بھی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


