پنجاب کے فیروز پور ضلع میں بین الاقوامی سرحد پرتعینات بی ایس ایف کا ایک جوان، جو نادانستہ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچ گئے تھے، ان کو پاکستانی رینجرز نے 11 مئی 2025 کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ یہ واقعہ 23 اپریل 2025 کو پیش آیا، ان کی پہچان پورنم کمار شا کے کے طور پر ہوئی، سرحد پر کسانوں کی نگرانی کرتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول کو عبور کر لیا تھا۔
پاکستانی رینجرز نے فوجی کو حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ بی ایس ایف نے فوری طور پر مقامی سطح پر فلیگ میٹنگ شروع کی، لیکن پاکستان نے ابتدائی طورپراس جوان کو واپس کرنے سے انکارکردیا۔ بھارت نے سفارتی سطح پر دباؤ ڈالا اور وزارت خارجہ کے ذریعے مذاکرات کوآگے بڑھایا۔ تقریباً 18 دن تک جاری رہنے والے شدید مذاکرات کے بعد پاکستانی حکام نے فوجی کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔
رہائی کے بعد جوان ( فوجی) کو فیروز پور سرحد پر بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ بی ایس ایف نے اسے سفارتی کوششوں اور باہمی تعاون کا نتیجہ قراردیا۔ جوان کی حاملہ بیوی نے حکومت سے ان کی بحفاظت واپسی کی اپیل کی تھی، جسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر سرحد پر تعینات فوجیوں کو درپیش چیلنجوں کو واضح کیا ہے، جہاں ایک چھوٹی سی غلطی بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
بی ایس ایف نے کہا کہ جوان کی واپسی سے نہ صرف ان کے خاندان نے راحت اورسکون کی سانس لی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس واقعے نے سرحد پر چوکسی اور تربیت کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

