Bharat Express

علاقائی

مظفرنگر کے جوگا ہیڑی ٹول پرچل رہی بھارتیہ کسان یونین کی مہاپنچایت ختم ہوگئی۔ افسران کی یقین دہانی کے بعد کسانوں نے احتجاج ختم کردیا۔ راکیش ٹکیٹ نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

ترنمول کانگریس نے کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال میں کانگریس کو دو سیٹیں دے گی۔ کانگریس کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مغربی بنگال کی 42 میں سے دو سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے بال شیطان کی رسی ہیں۔ لڑکیوں کا میک اپ شیطان کی رسی ہے۔ اس لیے جب بھی بازار جائیں تو سر ڈھانپ لیں اور بازار جانے سے پہلے آنکھیں نیچی کرلیں۔

کانگریس کے سابق صدر کے اس زبانی حملے سے پہلے کانگریس کے موجودہ سربراہ ملکارجن کھڑگے نے آسام میں راہل اور کانگریسیوں کی سیکورٹی کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا تھا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا نکال رہے ہیں۔ انہیں آسام کے گوہاٹی میں انٹری نہیں ملی ہے، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ہنگامہ کیا۔ آسام کے وزیراعلیی ہیمنت بسوا سرما نے راہل گاندھی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے پلٹ وار کیا ہے۔

ڈائریکٹر نے اپنے خط (22 جنوری 2024 کو) میں واضح طور پر کہا کہ "ضلع مجسٹریٹ نے آٹھویں تک کی کلاسوں کو معطل کرنے کا حکم دینے سے پہلے ریاستی محکمہ تعلیم سے اجازت نہیں لی تھی۔

الیکشن کمیشن کے حوالے سے آج یعنی 23 جنوری کو سوشل میڈیا پرایک سرکلر وائرل ہوگیا، جس کے بعد لوک سبھا الیکشن 2024 کی ووٹنگ کی تاریخ سے متعلق بحث ہونے لگی۔

گاہک پنٹو کمار نے بتایا کہ وہ بینک میں رقم جمع کرانے آیا تھا۔ بدمعاشوں نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔ کئی خواتین سے رقم بھی لوٹ لی گئی ہے۔ پولیس اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے۔

50 بستروں والے JLN ہسپتال کا افتتاح آج کوٹہ ضلع کے سنگوڈ علاقے میں شری شیام ہسپتال کے ایک یونٹ کے طور پر ہوا، جو تنظیم کا ہیڈکوارٹر ہے۔

آسام کی راجدھانی گوہاٹی میں شہرکی طرف جارہی راہل گاندھی کی یاترا کو بیریکیڈنگ کرکے پولیس نے روک دیا۔ اس کے بعد کانگریس کارکنان ناراض ہوگئے اور پولیس سے بھڑگئے۔