Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اے آئی یوڈی ایف سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ ہیں اور ہندووں کی حمایت ہے۔ سال 2024 کی ہارکے بعد اے آئی یوڈی ایف اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ کیونکہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے اس سے دوری بنالی ہے، جس سے آسام میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خطرہ ہے۔

مین پوری رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادونے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کرایس آئی آرمہم کے دوسرے مرحلے میں سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے تاخیرسے شروع ہوئی اس مہم اور نوٹس جاری کرنے کی سست رفتاری پرتشویش کا اظہارکیا ہے، جس سے 'نو میپنگ رائے دہندگان کے متاثرہونے کا الزام لگایا ہے۔

دہلی میں منعقد یوم جمہوریہ پریڈ پرحکومت کتنا خرچ کرتی ہے اور ٹکٹوں کی فروخت سے کتنی کمائی ہوتی ہے۔ 1950 سے لے کر 2026 تک کے خرچ اورکمائی کا پورا اعدادوشمار یہاں پڑھیں۔

دہلی میں 77ویں یوم جمہوریہ کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس نے سرحدوں پرہائی الرٹ جاری کی ہے۔ دہلی کو قلعہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پریڈ روٹ پر گہری تلاشی چل رہی ہے۔

ملک کے 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں حب الوطنی، قومی اتحاد اور قومی وقار کا شاندار منظر دیکھنے کو ملے گا۔ سروجنی نگر اسمبلی حلقہ میں 26 جنوری 2026 بروز پیر کو ”سروجنی نگر ترنگا یاترا (بائیک و کار ریلی)“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی قیادت حلقے کے معزز رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کریں گے۔

یومِ جمہوریہ پریڈ کے پیشِ نظر قومی دارالحکومت دہلی میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے پورے شہر کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور چپے چپے پر نظر رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوام کی سہولت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جس میں بند اور ڈائیورٹ کیے گئے راستوں کی تفصیل دی گئی ہے۔

اتراکھنڈ کے مسوری میں ایک ہندوتنظیم کے اراکین نے بلّ شاہ بابا کے مقبرے میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بلّ شاہ پاکستان کے رہنے والے تھے اوران کا مقبرہ پاکستان میں ہے۔ ہندوتنظیم سے وابستہ اراکین نے بھی بلّ شاہ کوملحد (ناستک) قراردیا۔ اس واقعہ سے مسلم طبقہ میں ایک طرف غم وغصہ پایا جا رہا ہے تو دوسری طرف خوف وہراس کا ماحول ہے۔

مہاراشٹر کے ممبرا علاقے کو ’ہرے رنگ میں رنگنے‘ سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم کی نوجوان کونسلر سحر شیخ کے بیان پر شروع ہوا سیاسی تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے مسلسل تنقید کے درمیان اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان وارث پٹھان کے تازہ بیان نے ملک بھر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کو ملک کے سب سے بڑے بہادری کے اعزاز اشوک چکر سے نوازا جائے گا۔ یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام کو مرکزی حکومت نے گیلنٹری ایوارڈز کا اعلان کیا، جس میں ان کا نام سرفہرست ہے۔

بھارت کے 77ویں یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام پر اتوار کو صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک سے خطاب کیا اور ملک کے عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے طویل خطاب میں انہوں نے گزشتہ برس کی کامیابیوں، جمہوری اقدار، آئینی نظریات، خواتین اور نوجوانوں کے کردار، اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر بھارت کی مضبوط ہوتی حیثیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔