Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

راہل گاندھی نے سابق فوجیوں کے مسائل کو لے کر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کی تکالیف سن کر ان کا دل بے چین ہو گیا اور موجودہ حکومت کے فیصلوں نے لاکھوں سابق فوجیوں کے علاج اور وقار کو متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے آسام کے گوہاٹی میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد کانگریس مزید زہریلی ہو گئی ہے، اس لیے آسام کے عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم مودی نے سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور مفت طبی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ’’پی ایم راحت‘‘ اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت متاثرین کو 1.5 لاکھ روپے تک کا کیش لیس علاج فراہم کیا جائے گا تاکہ بروقت طبی امداد ملنے سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن نے جھوٹ بولنے کی ایک نئی روایت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی سیاست جھوٹ بولنے، اسے زور سے دہرانے اور عوام کے درمیان پھیلانے پر مبنی ہے، لیکن اب ملک کی عوام اس حکمت عملی کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے وندے ماترم تنازعہ، پارلیمانی سیاست اور بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے وفاداری کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم مودی نے ہفتہ کے روز آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ کے مورن علاقے میں نیشنل ہائی وے پر قائم شمال مشرقی بھارت کی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ سہولت (ای ایل ایف) کا افتتاح کیا۔ اس اہم منصوبے کو بھارتی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ملک کے دفاعی انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے حادثات کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ’پی ایم راحت‘ اسکیم پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہفتے کے روز اس سہولت کا افتتاح وزیراعظم مودی نے بھارتی فضائیہ کے سی-130 جے سپر ہرکولس طیارے سے لینڈنگ کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 16 نومبر 2021 کو وزیراعظم نے یو پی کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کا افتتاح بھی اسی طیارے سے لینڈنگ کر کے کیا تھا۔

وزیراعظم مودی نے ہفتے کے روز گوہاٹی میں برہمپتر ندی پر بنے کمار بھاسکر ورما سیتو کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ جدید پل شمالی گوہاٹی کو شہر کے مرکزی حصے سے جوڑتا ہے اور علاقے کی رابطہ کاری میں نئی رفتار لاتا ہے۔

مہاراشٹرکے مالیگاوں میں ٹیپو سلطان کی تصویرسے متعلق گہرا تنازعہ چل رہا ہے۔ ڈپٹی میئرکے آفس سے انتظامیہ نے لا اینڈ آرڈرکے مد نظرتصویرہٹا دی ہے۔ میئر کویہی تصویر پیش کئے جانے سے نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔