Bharat Express

علاقائی

دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کووزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ اور منیش سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، سب مل کر اس بار کانگریس کو جتائیں گے۔ کانگریس بھاری اکثریت سے انتخابات جیت رہی ہے۔ الیکشن کمیشن صرف ووٹنگ کے دن شام کو ووٹنگ کا ڈیٹا فراہم کرے۔

پیر کو ای ڈی کے چھاپے کے کئی ویڈیو اور فوٹو سامنے آئے۔ اس میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران تھیلے سے نوٹوں کے ڈبے خالی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد نقدی گننے کے لیے نوٹ گننے والی مشین لگائی گئی۔

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ دونوں نے احمد آباد شہر میں اپنے ووٹ ڈالیں ہیں جو گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کے تحت آتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رانیپ علاقے میں واقع نشان پبلک اسکول کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالا ہے۔

بریلی لوک سبھا حلقہ میں اصل مقابلہ بی جے پی کے چھترپال سنگھ گنگوار اور ایس پی کے پروین سنگھ ایرن کے درمیان ہے۔ کانگریس نے فتح پور سیکری سے رام ناتھ سنگھ سیکروار کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ اس کی حلیف سماج وادی پارٹی نے باقی نو پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے بہت ہی منظم حکمت عملی کے تحت شیام لال پال کو ریاستی صدر نامزد کیا ہے تاکہ پال طبقے کے ووٹوں کو اپنے ساتھ لایا جاسکے۔

دہلی میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کانگریس نے اہم تقرری کی ہے۔ دہلی نے سچن پائلٹ کو پارٹی کا آبزرور مقرر کیا ہے۔ ان کے ساتھ دو اور لیڈران کی بھی تقرری کی گئی ہے۔

سروجنی نگر کے ایم ایل اے جو کہ بھاری بھیڑ کو دیکھ کر پرجوش نظر آئے، کہا کہ سناتن مخالفین، رام مخالفین، رام بھکتوں پر گولی چلانے والوں کو اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بدعنوان لوگوں، گھوٹالوں، مافیا دہشت گرد، ذات پات پرستوں، خاندان پرستوں کو نہیں آنا چاہئے۔

یہ اقدام لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سپریم کورٹ کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر غور کرنے سے ایک دن پہلے آیا ہے۔ کیجریوال دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔