Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

Asaduddin Owaisi on Jaipur Mumbai Train Firing: جے پور-ممبئی ایکسپریس میں 31 جولائی کو چیتن کمار چودھری نام کے آرپی ایف کانسٹبل نے 4 افراد کا گولی مارکر مبینہ طور پر قتل کردیا۔ اس معاملے پر اسدالدین اویسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں حادثہ کے بعد سے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ ساتھ ہی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسپیکر کے ذریعہ مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

 ممبئی-جے پور ایکسپریس میں چار لوگوں کا قتل کرنے کے ملزم آرپی ایف جوان چیتن کو دوپہر تین بجے بوری ولی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ دراصل، آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایک آرپی ایف جوان نے ممبئی-جے پورایکسپریس میں گولی مارکر چل لوگوں کا قتل کردیا تھا۔

ہریانہ کے نوح میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس دوران سرکاری اور ذاتی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس کوصورتحال کنٹرول کرنے کے لئے فائرنگ کرنی پڑی۔

معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پورے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آر ڈی کے دونوں جوانوں کو ہٹانے کے ساتھ ہی ان دونوں کے خلاف رودر پور کوتوالی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی رکن محمد سلیمان نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان یوگی یا پھر پجاری کی حیثیت سے دیا گیا ہے اورایک فریق کے لئے دیا گیا بیان ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے ان کی اور ان کی فیملی کی 6 کروڑ روپئے کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے گیان واپی پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان سے متعلق کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے، اس کے باوجود وزیراعلیٰ اس پربیان دے رہے ہیں۔

سچن مینا کے والد نیترپال کے مطابق گھر کا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہردم پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اب انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بی جے پی، ملک کی راجدھانی دہلی میں بکھری ہوئی نظرآتی ہے۔ کیونکہ پردیش بی جے پی میں لمبے وقت سے کئی ایسے لیڈران تنظیم میں اہم عہدوں پر بٹھائے جا رہے ہیں، جن کا زمینی سطح پر اپنا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔