Bharat Express DD Free Dish

Another train accident in Odisha: اوڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ، بارگڑھ میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتری

اوڈیشہ کے بارگڑھ ضلع میں میندھا پلی کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مال بردار ٹرین چونا پتھر لے کر جا رہی تھی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

اوڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ، بارگڑھ میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتری

اوڈیشہ میں ایک بار پھر ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ خبر کے مطابق اوڈیشہ کے بارگڑھ میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مال بردار ٹرین میں چونا پتھر بھرا ہوا تھا اور بارگڑھ ضلع کے میندھا پلی کے قریب اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تاہم حادثے میں کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی رات ہوئے ٹرین حادثے میں 270 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں اس حادثے میں 1100 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read