Bharat Express DD Free Dish

Indigo Flight Emergency Landing: ابو ظہبی جا رہا انڈیگو کا طیارہ دو گھنٹےتک آسمان میں چکرلگاتا رہا،  رک گئیں مسافروں کی سانسیں

طیارے نے صبح تقریباً 2:30 بجے کوچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملہ بالکل محفوظ ہیں۔ لینڈنگ کے بعد تکنیکی ٹیم نے طیارے کی خرابی کی جانچ شروع کر دی ہے۔

انڈیگو کی پرواز نمبر 6E1403 کو ہفتہ کی صبح 6 ستمبر پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ طیارہ کوچی سے ابو ظہبی جا رہا تھا، لیکن پرواز کے تقریباً دو گھنٹے بعد پائلٹ نے حفاظتی نقطہ نظر سے اسے واپس کوچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ طیارے نے رات کو کوچی سے پرواز بھری اور تقریباً دو گھنٹے تک فضا میں رہا۔ اسی دوران پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا سگنل ملا، جس کے بعد احتیاطاً طیارے کو واپس لایا گیا۔

تمام مسافر اور عملہ مکمل طور پر محفوظ

طیارے نے صبح تقریباً 2:30 بجے کوچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملہ بالکل محفوظ ہیں۔ لینڈنگ کے بعد تکنیکی ٹیم نے طیارے کی خرابی کی جانچ شروع کر دی ہے۔

حال ہی میں ناگپور سے کولکتہ جا رہی انڈیگو کی پرواز 6E812 کی ہنگامی لینڈنگ بھی کرنی پڑی تھی۔ پرواز کے دوران پرندے سے ٹکراؤ کے بعد خطرناک صورتحال پیدا ہوئی، جس پر پائلٹس نے فوری ہوشیاری دکھاتے ہوئے طیارے کو واپس ناگپور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
اس پرواز میں کل 272 مسافرسوار تھے

اس پرواز میں کل 272 مسافرسوار تھے۔ ٹکر کی وجہ سے طیارے کے سامنے والے حصے (نوز) کو نقصان پہنچا۔ ایئرپورٹ سے سامنے آنے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اہلکار طیارے کا معائنہ کر رہا ہے اور اس کا اگلا حصہ واضح طور پر خراب دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہلی میں سیلاب کا خطرہ برقرار، یمنا ندی خطرے کے نشان سے اوپر، بیماریوں کا بھی خطرہ بڑھا

یہ بھی پڑھیں : ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں… ، دوستی سے متعلق ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر پی ایم نریندر مودی کا پہلا ردعمل

 اس وجہ  سے بھی پروازوں کو واپس لوٹنا پڑتا ہے

بھارت کے کئی ہوائی اڈوں پر وقتاً فوقتاً برد اسٹرائیک یعنی طیارے سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ یہ مسئلہ زیادہ تر ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران پیش آتا ہے۔ ایسے معاملات میں طیارے کے انجن یا پروں (وِنگز) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ، تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بھی پروازوں کو واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read