کیرالہ میں میسی کی جیت کا جشن بنا تشدد کی وجہ، ایک نوجوان ہلاک
Fifa World Cup: لیونل میسی کی کپتانی میں ارجنٹینا نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ جس کا جشن کئی ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی منایا گیا لیکن کیرالہ میں اس جشن نے پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ ریاست میں کئی مقامات سے تصادم کے کئی واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ارجنٹینا کی جیت کے فوراً بعد، 17 سالہ اکشے کولم لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں فتح کی تقریبات میں حصہ لے رہے تھے اسی وقت ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔
انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہونے کا امکان ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں میں، خاص طور پر کنور میں، ارجنٹینا کی جیت پر حامیوں کا جشن پرتشدد ہو گیا۔ چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- FIFA WC Final:پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سنسنی خیز مقابلہ، ارجنٹینا تیسری مرتبہ چیمپیئن
پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ کیرالہ کے دارالحکومت کے ایک ساحلی گاؤں میں، پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو جشن منارہے لوگوں کو روکنا بھاری پڑ گیا۔لوگوں نے انسپکٹر کے ساتھ مار پٹائی کی۔ اس معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کیرالہ کے کچھ دوسرے شہروں اور قصبوں سے بھی تشدد کی اطلاع ملی ہے جہاں فٹ بال کو پسند کیا جاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



