پانچ لوگوں کے قتل کا کلیدی ملزم انکاؤنٹر میں ڈھیر
میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں پولیس نے ہفتہ کی صبح ایک انکاؤنٹر میں 50 ہزار کے انعامی بدمعاش نعیم کو مار گرایا۔ پولیس گزشتہ 10 دنوں سے نعیم کی تلاش کر رہی تھی۔ بدمعاش نعیم 9 جنوری کو میرٹھ کے لیساڑی گیٹ کے سہیل گارڈن میں راج مستری معین، اس کی 3 بیٹیوں اور بیوی کے وحشیانہ قتل کا کلیدی ملزم تھا۔ پولیس نے نعیم بابا کو تھانہ لیساڑی گیٹ کے سمر گارڈن علاقے میں صبح 3.45 بجے کے قریب ایک انکاؤنٹر میں مار گرایا۔
میرٹھ کے ایس ایس پی وپن تاڈا نے کہا کہ ملزم نعیم کو پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرایا ہے۔ سہیل گارڈن میں مدینہ کالونی کے قریب پولیس کا نعیم سے انکاؤنٹر ہوا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ نعیم نے اپنے سالے سلمان کے ساتھ مل کر اپنے سوتیلے بھائی معین، اس کی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا۔ دونوں پانچ افراد کے قتل میں مطلوب تھے۔ ان دونوں کی تلاش کے لیے میرٹھ پولیس کی ٹیمیں راجستھان، مہاراشٹرا اور اتراکھنڈ میں مسلسل چھاپے مار رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس قتل کیس کے دو ملزمان نَذرانہ اور تسلیم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ معین کے قتل کے بعد پولیس قاتلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل چھان بین کر رہی تھی۔ لیساڑی گیٹ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی میں نعیم اور سلمان کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ معین اور اس کے اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد ننگے پاؤں ہی سہیل گارڈن سے نکلے تھے۔ ان دونوں کے کندھوں پر تھیلے تھے۔ خون آلود کپڑے اور قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار اس تھیلے میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی تھی۔ لیکن دونوں پکڑ میں نہیں آ رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


