Bharat Express DD Free Dish

ڈاکٹر راجیشور سنگھ اور سنجے دت کی لکھنؤ گرین مہم نے رقم کی ڈیجیٹل تاریخ، 200 ملین سے زیادہ ریچ

| سرجنی نگر کے ایم ایل اے راجیشور سنگھ اور اداکار سنجے دت کی قیادت میں چلایا گیا لکھنؤ کا گرین اور یوتھ ووٹر اویئرنس کیمپین اب 200 ملین سے زیادہ ڈیجیٹل ویوز پار کر چکا ہے۔

لکھنؤ: لکھنؤ میں شہری بیداری کی ایک بڑی مہم موضوع بحث ہے۔ سروجنی نگر کے ایم ایل اے راجیشور سنگھ اور فلم اداکار سنجے دت کی قیادت میں چلایا گیا نوجوانوں پر مرکوزگرین اویئرنس، اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 200 ملین ویوزکو پارکر چکا ہے۔ اس اقدام نے نوجوانوں کو جمہوری شراکت اور ماحولیاتی تحفظ سے جوڑ نے کا کام کیاہے۔

یوتھ ووٹر اویئرنس کمپین
یہ مہم ایک “یوتھ ووٹراویئرنس کمپین” کے طور پر شروع کی گئی تھی، جو ماحولیاتی تحفظ اور نیٹ زیروکے اخراج کے پیغام کے ساتھ منسلک تھی۔ بھارت منڈپم کی طرز پرمنعقدبڑے روڈ شو میں ایم ایل اے راجیشور سنگھ اور اداکار سنجے دت کی موجودگی نے مہم نئی توانائی بخشی۔ اس تقریب نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا اور بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل کی۔

200 ملین سے زیادہ ڈیجیٹل ریچ

منتظمین کے مطابق، یہ روڈ شو صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ عوامی بیداری کا مضبوط پلیٹ فارم بنا۔ شہریوں کی وسیع شرکت اور سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والے پیغامات نے اسے ڈیجیٹل سطح پر بھی نمایاں شناخت دی۔ مہم کی مجموعی ڈیجیٹل رسائی 200 ملین سے زیادہ تک پہنچ گئی، جو ایک اہم کارنامہ تصور کیا جا رہا ہے۔

مہم کے دو بنیادی ماقصد

اس اقدام کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ پہلا، نوجوانوں کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرنے اور انہیں جمہوری عمل میں شامل کرنے کی ترغیب دینا۔ دوسرا، ماحولیاتی ذمہ داری اور نیٹ زیرو اخراج کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوان اور ماحولیات کے حوالے سے شعور رکھنے والے شہریوں نے اس دوہرے پیغام کو مثبت انداز میں قبول کیا ہے۔

سِول سوسائٹی کی شمولیت

اس تحریک نے سول سوسائٹی اداروں کی توجہ بھی اپنی طرف مرکوز کی ہے، جہاں متعدد تنظیموں اور این جی اوز نے اس پہل میں شامل ہو کر اس کے اثرات کو مزید بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مستقبل کے اقدامات

مہم کے تحت جمہوری شراکت داری، ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار طرزِ زندگی اور اجتماعی ذمہ داری جیسے موضوعات پر بات چیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کئی سماجی تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس اقدام کی حمایت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مہم کے اگلے مرحلے میں نوجوانوں کے درمیان زیادہ گہرائی تک رسائی کے پروگراموں، بیداری کی مہمات، اور کمیونٹی گروپس کے ساتھ شراکت داری پر توجہ دی جائے گی۔ منتظمین نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، شراکتی جمہوریت کو مضبوط بنانا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

200 ملین ڈیجیٹل امپریشن کا یہ سنگ میل جدید شہری مہمات کے لیے ایک اہم مثال بن گیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ عوامی قیادت اور مقبول شخصیات کا اثر زمینی کوششوں کو بڑے ڈیجیٹل اثر میں بدل سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read