Bharat Express DD Free Dish

جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں دو دن سے لاپتہ طالبہ کی لاش ندی کنارے سے برآمد، پولیس تحقیقات میں مصروف

مفصل تھانہ علاقے کے سرسیا گاؤں کی رہنے والی پائل کماری پیر کی صبح گھر سے نکلی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ تعلیم کے ساتھ سلائی کی تربیت بھی حاصل کر رہی تھی اور بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتی تھی۔ گھر والوں کو اس نے بتایا تھا کہ وہ ٹیوشن اور سلائی کی کلاس کے لیے جا رہی ہے۔

گریڈیہ: جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ میں دو دن سے لاپتہ گیارہویں جماعت کی طالبہ پائل کماری کی لاش بدھ کے روز اُسری ندی کے کنارے سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

پیر کی صبح گھر سے نکلی تھی طالبہ

مفصل تھانہ علاقے کے سرسیا گاؤں کی رہنے والی پائل کماری پیر کی صبح گھر سے نکلی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ تعلیم کے ساتھ سلائی کی تربیت بھی حاصل کر رہی تھی اور بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتی تھی۔ گھر والوں کو اس نے بتایا تھا کہ وہ ٹیوشن اور سلائی کی کلاس کے لیے جا رہی ہے۔

موبائل فون اچانک بند ملا

اہل خانہ کے مطابق پائل روزانہ دوپہر تک گھر واپس آ جاتی تھی، لیکن پیر کو دیر ہونے پر گھر والوں نے اسے فون کیا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ دوپہر میں پائل نے فون پر بتایا تھا کہ وہ بلاک دفتر سے نکل رہی ہے اور جلد گھر پہنچ جائے گی۔ تاہم کچھ دیر بعد جب دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا موبائل فون بند ملا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے اپنے طور پر تلاش شروع کی، مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

پولیس نے شروع کی تفتیش

اس کے بعد معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے طالبہ کے موبائل کال ڈیٹیلز کی جانچ شروع کی اور اس کی سہیلیوں و جاننے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔ اس دوران بدھ کی صبح برگنڈا پرانے پل کے قریب اُسری ندی کے کنارے ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت پائل کماری کے طور پر کی۔ لاش ملنے کی خبر پھیلتے ہی جائے وقوع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ طالبہ کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

غیرجانبدارانہ جانچ کا مطالبہ

مہلوکہ کے چچازاد بھائی پنٹو کمار داس نے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر صدر ایس ڈی پی او جیتبہن اوراون اور پولیس افسر وویک مادھوری موقع پر پہنچے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ طالبہ کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پہلے ہی درج کی جا چکی تھی اور اب اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read