Bharat Express

People again got a shock of inflation: ایک بار پھر لگا مہنگائی جھٹکا، ایل پی جی کے سلنڈر کے قیمت میں ہوا اضافہ،جانیں کیا ہیں نئی قیمتیں

جس کے باعث ہر طرف مہنگائی کے مدنظر مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ حکومت نے تقریباً 4 ماہ بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے باعث اب  کچن کا  بجٹ ہل سا گیا ہے

ایک بار پھر لگا مہنگائی جھٹکا، ایل پی جی کے سلنڈر کے قیمت میں ہوا اضافہ،جانیں کیا نئی قیمتیں

People again got a shock of inflation: ایک بار پھر عوام کی جیبوں پرمہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔جس کے باعث ہر طرف مہنگائی کے مدنظرمایوسی چھائی ہوئی ہے۔ حکومت نے تقریباً 4 ماہ بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے باعث اب  کچن کا  بجٹ ہل سا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویسے حکومت نے یہ اضافہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر کیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے فی سلنڈر  کااضافہ کیا ہے۔ 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت 1773 روپے سے بڑھ کر اب 1780 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایل پی جی گھریلو سلنڈر  کی قیمت پرکوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

امید کی جا رہی تھی کہ جولائی کی پہلی تاریخ کو نئی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی ۔لیکن آج تین دن بعد 4 جولائی کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بڑھی ہوئی قیمت سامنے رکھی ہے ۔ ابھی  یہ ترمیم نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذرائع سے سامنے آئی ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read