Bharat Express DD Free Dish

All India Weather Update: دہلی میں شدید بارش کا الرٹ، محکمہ موسمیات کی وارننگ، ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکلیں

آئی ایم ڈی کے مطابق 25 اور 26 مئی کو دن کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا۔ 27 اور 28 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی میں ہفتہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ قومی راجدھانی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق 25 اور 26 مئی کو دن کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا۔ 27 اور 28 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ اس کے بعد 29 مئی کو دہلی میں بادل چھائے رہیں گے۔ اس دوران دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ آج کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، اس لیے لوگ ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ یلو الرٹ کا مطلب ہے کہ طوفان اور بارش کے دوران لوگ اپنے گھروں میں یا محفوظ مقامات پر رہیں۔ اگر ضروری ہو تو گھر سے باہر نکلتے وقت ضروری اشیاء جیسے چھتری، رین کوٹ اور دیگر اشیاء ساتھ رکھیں۔

آیا نگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعہ 23 مئی کو قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.4 ڈگری زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ ہوا میں نمی کی سطح 69 سے 50 فیصد کے درمیان رہی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ پالم اور دیگر موسمی نگرانی کے مراکز میں 36.2 ڈگری سیلسیس، رج میں 37.2 ڈگری سیلسیس اور آیا نگر میں 37.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی میں AQI 129

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے کہا کہ دارالحکومت میں ہوا کا معیار بہتر ہوا ہے اور جمعرات کو شام 4 بجے 129 پر “اعتدال پسند” زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، صفر سے 50 کے درمیان AQI کو ‘اچھا’، 51 سے 100 ‘اطمینان بخش’، 101 سے 200 ‘اعتدال پسند’، 201 سے 300 ‘ناقص’، 301 سے 400 ‘انتہائی خراب’ اور 401سے 500سے  بیچ’حد سے زیاد ہ خطرناک’ سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read