Bharat Express DD Free Dish

Fire in Lokhandwala: ممبئی کے لوکھنڈ والا میں رہائشی عمارت میں شدید آتشزدگی، ایک خاتون کی گئی جان، قریب ایک درجن افراد اسپتال میں داخل

ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، ہماری ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ اس واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ممبئی کے لوکھنڈ والا میں رہائشی عمارت میں شدید آتشزدگی

ممبئی: ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں اندھیری (مغربی) کے لوکھنڈ والا علاقے کی ایک عمارت میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس المناک واقعہ میں ایک 34 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔ 6 افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں 6 دیگر افراد کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ ایک گراؤنڈ پلس آٹھ منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کی۔ راحت کی بات یہ تھی کہ آگ صرف پہلی منزل تک ہی محدود تھی۔ حالانکہ ہر طرف دھوئیں کے بادل نظر آئے۔

ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، ہماری ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ اس واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل 9 مارچ کو ممبئی کے گورگاؤں علاقے کے دندوشی میں باگیشوری مندر کے پیچھے گراؤنڈ میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے سے قریبی دکانوں اور کچی آبادیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک درجن گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ حالانکہ، یہ راحت کی بات ہے کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آگ لگنے سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے وہاں رہنے والے لوگوں اور دکانداروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read