Bharat Express DD Free Dish

44th Battalion Indo-Tibetan Border Police: چھتیس گڑھ : تلاشی مہم کے دوران 44ویں بٹالین انڈو تبتی بارڈر پولیس نے ضلع محلہ مان پورامبا گڑھ میں …

انڈو تبت بارڈر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو ایک خصوصی آپریشن میں آئی ٹی بی پی کی 44ویں بٹالین نے دیسی ساختہ ہتھیار، وائرلیس سیٹس، ادویات وغیرہ برآمد کیں

چھتیس گڑھ : تلاشی مہم کے دوران 44ویں بٹالین انڈو تبتی بارڈر پولیس نے ضلع محلہ مان پورامبا گڑھ میں ...

44th Battalion Indo-Tibetan Border Police: انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی ٹیم کو نکسل مخالف آپریشن میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ چھتیس گڑھ کے کوتولجھر جنگلات میں تلاشی مہم کے دوران جوانوں نے بڑی مقدار میں نکسلی ڈمپ برآمد کیا ہے۔ اس میں دیسی ساختہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد  ملے ہیں ان کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ یہ جانکاری آئی ٹی بی پی کی جانب سے دی گئی ہے ۔

انڈو تبت بارڈر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو ایک خصوصی آپریشن میں آئی ٹی بی پی کی 44ویں بٹالین نے دیسی ساختہ ہتھیار، وائرلیس سیٹس، ادویات وغیرہ برآمد کیں۔ بڑی مقدار میں نکسلی ڈمپ برآمد کیا گیا ہے۔ نکسلیوں نے ان اشیاء کو زمین میں گاڑ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اتوار کو اس آپریشن کے دوران آئی ٹی بی پی کو جو نکسل ڈمپ  ملا ہے ، اس میں وہ سبھی  طرح کے مہلک اشیاء موجود تھیں ۔جنہیں نکسلائٹ مختلف مشنوں کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔ اس وقت علاقے میں مستقبل میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ نکسلیوں کی کمر توڑی جا سکے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read