ملک کے آٹوموبائل سیکٹر نے مالی سال 2025-2026 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 فیصد کی برآمدی ترقی درج کی ہے۔ انڈسٹری باڈی SIAM (سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز) کے مطابق پسنجر وہیکلز کی ریکارڈ برآمدات، دو پہیہ اور کمرشل گاڑیوں کی مضبوط مانگ کی وجہ سے مجموعی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
سہ ماہی میں 14.57 لاکھ یونٹس کی برآمد
SIAM کی رپورٹ کے مطابق اپریل-جون 2025 کی سہ ماہی میں کل 14,57,461 یونٹس گاڑیوں کی برآمد ہوئی، جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ تعداد 11,92,566 یونٹس تھی۔ یعنی اس سال 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ پسنجر وہیکل سیکٹر میں اس سہ ماہی میں 2,04,330 یونٹس ایکسپورٹ ہوئے، جو اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 1,80,483 یونٹس تھی۔ یہ اضافہ خاص طور پر مغربی ایشیا، امریکہ، سری لنکا اور نیپال جیسے پڑوسی ممالک میں بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، آسٹریلیا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ نے بھی برآمدات کو فروغ دیا ہے۔
ماروتی سوزوکی اور ہنڈائی کا شاندار کاروبار
ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا نے اس سہ ماہی میں 96,181 یونٹس ایکسپورٹ کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 37فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سہ ماہی میں کمپنی نے 66,962 یونٹس ایکسپورٹ کیے تھے۔ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر، کارپوریٹ افیئرز، راہول بھارتی کے مطابق، ماروتی سوزوکی گزشتہ چار برسوں سے ایکسپورٹ کے میدان میں سرفہرست ہے۔ اس سہ ماہی میں کمپنی کا ایکسپورٹ شیئر 47 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ہنڈائی موٹر انڈیا نے بھی اس سہ ماہی میں 48,140 یونٹس ایکسپورٹ کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 13فیصد کا اضافہ ہے۔ مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 42,600 یونٹس ایکسپورٹ کیے تھے۔
دو پہیہ اور کمرشل گاڑیوں میں بھی زبردست اضافہ
دو پہیہ گاڑیوں کی برآمدات میں 23فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 11,36,942 یونٹس تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال 9,23,148 یونٹس تھیں۔
- کمرشل وہیکل کی برآمدات میں 23فیصد اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 19,427 یونٹس ہو گئی۔
- تین پہیہ گاڑیوں کی برآمدات میں 34فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا، اور یہ تعداد 95,796 یونٹس تک پہنچ گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

