لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے کانوڑ یاترا کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی اور جھڑپوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب یاترا کے دوران ہاکی اسٹک، بیس بال بیٹ اور اس طرح کے دوسرے ممکنہ تشدد برانگیز سامان کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مذہبی عقیدت کا احترام، لیکن قانون کی سختی
انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ مذہبی علامتوں جیسے تریشول پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، لیکن ایسے سامان جن سے تشدد، کشیدگی یا بدنظمی پیدا ہونے کا امکان ہو، ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد کانوڑ یاترا کو پرامن اور محفوظ بنانا ہے۔
ڈی جے مقابلوں اور مارپیٹ نے انتظامیہ کو کیا مجبور
گزشتہ کچھ برسوں میں کانوڑ یاترا کے دوران تیز موسیقی، ڈی جے مقابلے اور شور شرابے نے مختلف مقامات پر کشیدگی کو جنم دیا، جن میں بعض اوقات مار پیٹ اور پتھراؤ جیسے واقعات بھی سامنے آئے۔ ان ناخوشگوار تجربات کو دیکھتے ہوئے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو احتیاطی اقدام اٹھانے پڑے ہیں۔
ڈی جے گاڑیوں کی جانچ، انتظامیہ کی سخت ہدایت
افسروں کے مطابق یاترا کے دوران ڈی جے گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے، اور شور کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے والے ساز و سامان کو ضبط یا تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ یاترا کے راستوں پر مسلسل نگرانی رکھیں اور کسی بھی طرح کے تشدد یا بد نظمی پر فوری کارروائی کریں۔ کانوڑ یاتریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ شانتی، بھکتی اور نظم و ضبط کے ساتھ یاترا میں شامل ہوں تاکہ یہ روحانی سفر بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


