Bharat Express DD Free Dish

Sidhu Moosewala BBC Documentary:سدھو موسے والا پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر ہنگامہ، والد بلکور سنگھ نے مہاراشٹر پولیس کو لکھا خط، جانئےکیا ہے پورا معاملہ

بلکور سنگھ نے واضح کیا ہے کہ اگر اس دستاویزی فلم کو نہ روکا گیا تو وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی اور قتل پر مبنی بی بی سی ورلڈ سروس کی آنے والی دستاویزی فلم پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ سدھو نے ڈی جی پی مہاراشٹرا اور ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن کو خط لکھ کر اس دستاویزی فلم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

بلکور نے خط میں الزام لگایا

بلکور سنگھ کا کہنا ہے  کہ بی بی سی کی جانب سے 11 جون کو سہ پہر 3 بجے ممبئی کے جوہو میں واقع ‘سوہو ہاؤس’ میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں سدھو موسے والا کی زندگی اور قتل سے متعلق ایسے حقائق دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جو اب تک کہیں شائع نہیں ہوئے ہیں۔
والد نے کہا- نہ اجازت لی گئی نہ اطلاع دی گئی

بلکور سنگھ  نے شکایت میں کہا کہ  اس دستاویزی فلم کے حوالے سے نہ تو ان سے کوئی اجازت لی گئی ہے اور نہ ہی انہیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دستاویزی فلم نہ صرف ان کے بیٹے کی شبیہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے ،بلکہ یہ سدھو موسے والا کے قتل سے متعلق عدالتی کیس کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
 ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے انٹرویو پر بھی اعتراض

سب سے سنگین الزام یہ ہے کہ بی بی سی نے ان لوگوں کے انٹرویو کیے ہیں، جن کے نام سدھو موسے والا کے قتل سے متعلق ایف آئی آر میں درج ہیں۔ اس سے متاثرہ خاندان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
بلکور سنگھ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں

بلکور سنگھ نے واضح کیا ہے کہ اگر اس دستاویزی فلم کو نہ روکا گیا تو وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پروگرام کو فوری طور پر روکا جائے اور ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔

سدھو موسی والا کے والد مانسا سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے

سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے بیٹے کی تیسری برسی سے دو دن پہلے ایک بڑا سیاسی اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2027 میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں مانسا کی نشست سے الیکشن لڑیں گے۔

بھار ت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read