Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s 75th birthday: پی ایم مودی نے کدم کا پودا لگایا ، کنگ چارلس نےپی ایم کی  سالگرہ پر دیا تھا تحفہ

برطانیہ کے  ہائی کمیشن نے ایکس پر اس تحفے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا:” کنگ چالس نے کدم کا پودا بھارت کے پی ایم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دیا۔

پی ایم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اپنی سالگرہ کے موقع پر برطانیہ کے  کنگ چارلس سوئم کی جانب سے تحفے میں دیا گیا کدم (Kadamb) کا پودا اپنے سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ میں لگایا۔

یہ کدم کا پودا دونوں ممالک – بھارت اور برطانیہ کے درمیان دوستی اور ماحولیاتی استحکام سے وابستہ مشترکہ عزم کی علامت ہے۔یہ تحفہ پی ایم مودی کو 17 ستمبربدھ کے روز ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کنگ چارلس کی جانب سے دیا گیا تھا۔

برطانیہ کے  ہائی کمیشن نے ایکس پر اس تحفے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا:” کنگ چالس نے کدمب کا پودا بھارت کے پی ایم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دیا۔ یہ اقدام ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی سلسلے میں ہائی کمیشن نے مزید بتایا کہ پی ایم  مودی نے جولائی میں برطانیہ کے دورے کے دوران کنگ  چارلس کو ’سوناما‘ (Sonoma) پودا کا تحفہ دیا تھا۔یہ دونوں تحفے “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت دیے گئے، جو بھارت میں  پی ایم  کی طرف سے شروع کردہ ایک عوامی مہم ہے ،جس کا مقصد ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔

“ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کیا ہے؟

بھارتی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت لوگ اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگا کر ماں کی محبت اور پرورش کی علامت کے طور پر ماحول دوست کی شاندار مثال ہے۔ درخت ماں کی طرح زندگی دیتے ہیں، حفاظت کرتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مستقبل سنوارتے ہیں۔ یہ مہم نہ صرف ماں کے رتبے کو خراج پیش کرتی ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم مقصد کو بھی فروغ دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read