سروجنی نگر سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے راجیشور سنگھ ان دنوں خبروں میں ہیں۔ ان کے خبروں میں ہونے کی وجہ ہے ان کی صاف شفاف شبیہ اور عوام سے براہ راست جڑاؤ۔ یہ جڑاؤ ایسا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ان کی کھل کر تعریف کی، جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ اسٹیج سے کہتے نظر آ رہے ہیں: اچھی خاصی نوکری چھوڑ کر وہ آج لکھنؤ کا بیٹا بن کر عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔
صرف لیڈر نہیں، عوامی خادم
راجیشور سنگھ کو لوگ صرف ایک رکن اسمبلی نہیں بلکہ ایک عوامی خادم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں انہیں نہایت نرمی، عزت و وقار کے ساتھ لوگوں کی باتیں سنتے اور ان کے مسائل کے حل کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جہاں زیادہ تر سیاست دان جیت کے بعد عوام سے دور ہو جاتے ہیں، وہیں راجیشور سنگھ کی شناخت اس سے بالکل مختلف ہے۔
افسر سے لیڈر بننے کا سفر
راجیشور سنگھ سیاست میں آنے سے پہلے ایک سخت اور فرض شناس افسر رہ چکے ہیں۔ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) میں جوائنٹ ڈائریکٹر تھے اور اس سے پہلے یو پی پولیس میں بھی ایک طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 31 جنوری 2022 کو رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست کا رخ کیا۔
اسی سال کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر سروجنِی نگر سیٹ سے الیکشن لڑا اور سماجوادی پارٹی کے ابھیشیک مشرا کو تقریباً 56 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔اس سے پہلے یہ سیٹ بی جے پی کی سواتی سنگھ کے پاس تھی۔
کیوں کہلاتے ہیں “خاص” لیڈر؟
لکھنؤ کی گلیوں میں لوگ اکثر کہتے ہیں کہ راجیشور سنگھ “لیڈر بعد میں، پہلے عوامی خادم” ہیں۔ تعلیم، تجربے اور ایماندار شبیہ کے ساتھ انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور آج وہ عوام کے درمیان اعتماد کا دوسرا نام بن چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


