Bharat Express DD Free Dish

Pakistani Arrested Gujarat: بی ایس ایف نے گجرات میں بھارت-پاکستان بارڈر سے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو کیا گرفتار

بی ایس ایف نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک پاکستانی کشتی کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس دوران 15 پاکستانی ماہی گیر بھی پکڑے گئے ہیں جن کی تلاشی لی گئی۔ یہ ماہی گیر پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سجاول سے تعلق رکھتے ہیں۔

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گجرات میں بھارت-پاکستان سرحد کے قریب سے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ بی ایس ایف نے یہ کارروائی گجرات کے ضلع کَچھ میں کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس ایف نے ایک کشتی بھی ضبط کی ہے۔

بی ایس ایف نے بتایا کہ یہ کارروائی ہفتہ کے روز کی گئی، جب کوڑی کریک کے علاقے میں ٹیم گشت پر تھی۔ اسی دوران ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک مشتبہ کشتی بھارتی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد بی ایس ایف نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس کشتی کو ضبط کر کے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایک پاکستانی کشتی ضبط

بی ایس ایف نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک پاکستانی کشتی کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس دوران 15 پاکستانی ماہی گیر بھی پکڑے گئے ہیں جن کی تلاشی لی گئی۔ یہ ماہی گیر پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سجاول سے تعلق رکھتے ہیں۔

کشتی سے بڑی مقدار میں مچھلیاں اور دیگر سامان برآمد

بی ایس ایف کے مطابق کشتی سے بڑی مقدار میں مچھلیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ کشتی میں تقریباً 60 کلوگرام مچھلیاں، ڈیزل، برف، کھانے پینے کا سامان، لکڑیاں اور مچھلی پکڑنے والے جال ملے ہیں۔ تلاشی کے دوران ایک موبائل فون اور پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بی ایس ایف نے ایک بنگلہ دیشی پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا جو مغربی بنگال کے ضلع 24 پرگنہ میں غیر قانونی طور پر بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جس پر اسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔

بی ایس ایف اس وقت ہائی الرٹ پر ہے۔ جب سے بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے، بی ایس ایف نے پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ممالک کی سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے تاکہ کوئی بھی غیر ملکی شہری غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل نہ ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read