مشکل میں جان بچائے گا گوگل کا یہ فیچر ،صرف اس فون کو استعمال کرنے والوں کو ہی ملے گا فائدہ
بہار میں جن ادھیکار پارٹی(Jan Adhikar Party) (جے اے پی) کے لیڈر اور سابق ایم پی پپو یادو سڑک حادثہ میں بال با ل بچ گے۔ پپو یادو اپنے قافلے کے ساتھ سارن کے مبارک پور سے لوٹ رہے تھے تبھی راستے میں ایک ٹرک نے ان کے قافلے کو اورٹیک کیا۔ اسی دوران پپو یادوکے قافلے میں شامل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹکر میں ایک کار کے پرخچے اڑ گئے ۔اس حادثہ میں پپو یادو کو کئی چوٹ نہیں آئی لیکن ان کے ساتھ چل رہے کئی لیڈر زخمی ہوگئے یہ حادثہ بہار کے آرا بکسر ہائی وے پر پیش آیا۔ پپو یادو سرن ضلع کے مبارک پور سے واپس آ رہے تھے۔ تقریباً ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
Bihar | A vehicle in the carcade of Jan Adhikar Party chief Pappu Yadav met with an accident in Buxar on 13th February, driver Sudhir Kumar and party’s Buxar president Sunil Kumar injured. Pappu Yadav was unhurt in the incident. pic.twitter.com/bpVD9BBq6d
— ANI (@ANI) February 14, 2023
حادثے کے بعد پپو یادو (Pappu Yadav)نے کہا کہ ضلع صدر سنیل کمار اور دنیش کمار کے ہاتھ ٹوٹ گئے ہیں۔ کچھ کے سینے پر کافی چوٹیں ہیں جبکہ کچھ کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ بی ایم پی کے دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے اے پی لیڈر پپو یادو پیر کو سارن ضلع کے مبارک پور میں کشیدگی کے بعد متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے تھے۔ رات گئے جب وہ واپس آرہے تھے تو برہما پور فورلین پر ان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ ایک ٹرک کی وجہ سے پیش آیا جو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پپو یادو کے قافلے کی کم از کم دو گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے ایک میں جے اے پی لیڈر سوار تھے، جبکہ دوسرے میں سیکورٹی گارڈ سوار تھا۔
-بھارت ایکسپریس