Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah congratulates Neeraj Chopra: دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں قومی ریکارڈ بنانے پر امت شاہ نے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی، انہوں نےکہا-  آپ کی کامیابی پر ہے ہمیں فخر

نیرج  چوپڑادو بار کے اولمپک میڈلسٹ ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2023 میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ جیتا اور 2024 میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ‘گولڈن بوائے’ نیرج چوپڑا کو دوحہ  ڈائمنڈ لیگ 2025 میں شاندار جیولن تھرو کے لیے مبارکباد دی اور ان کے ذاتی بہترین تھرو کو ‘عظیم کارنامہ’ قرار دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، “زبردست کارکردگی! @Neeraj_chopra1 کو #DohaDiamondLeague2025 میں 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرکے  سلور  میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ آپ کی کامیابی ہر ہندوستانی کو فخر محسوس کراتی ہے اور نوجوان نسل کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔”

بھارت کے اسٹار جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلور میڈل جیتا۔ نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں 90 میٹر سے زیادہ کی دوری پر جیولن (بھالا) پھینکا ،جو ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے اور یہ تھرو ہندوستان کے لیے ایک نیا قومی ریکارڈ بھی بن گیا۔

نیرج چوپڑا نے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا

یہ مقابلہ 16 مئی کو قطر اسپورٹس کلب میں منعقد ہوا۔ نیرج  چوپڑاکی یہ کارکردگی ان کے کیریئر کا ایک اور تاریخی موڑ بن گئی ہے۔ اس سے پہلے ان کا ذاتی بہترین 89.94 میٹر تھا، جو انہوں نے جون 2022 میں اسٹاک ہوم میں حاصل کیا تھا۔ نیرج چوپڑا کی اس کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

نیرج  چوپڑادو بار کے اولمپک میڈلسٹ ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2023 میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ جیتا اور 2024 میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس سال بھی اس نے اپنی مستقل مزاجی ثابت کی۔

اب نیرج چوپڑا  کا اگلا ہدف 2025 کی عالمی چیمپئن شپ ہے، جہاں وہ اپنے خطاب کا دفاع کریں گے۔ اس کے علاوہ اس سال کا ’’نیرج چوپڑا کلاسک‘‘ بھی ان کے لیے اہم ہوگا۔ یہ مقابلہ گولڈ کیٹیگری کا ہوگا اور ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔

بھار ت ایکسپرس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read