Youtuber Jyoti Malhotra Arrested: پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہریانہ کی رہنے والی یوٹیوبرجیوتی ملہوترا کوگرفتارکیا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کے مالیرکوٹلہ اورہریانہ سے کل 6 پاکستانی جاسوسوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔ الزام ہے کہ جیوتی ملہوترا پاکستان ہائی کمیشن میں کام کرنے والے دانش نامی افسرسے رابطے میں تھی اوردانش نے اسے پاکستان بھیجا تھا۔ جیوتی ملہوترا اپنا ٹریول چینل چلاتی ہیں، وہ پاکستان بھی گئی تھیں اوروہاں بہت سی خفیہ معلومات شیئرکررہی تھیں۔
پوچھ گچھ کے دوران جیوتی ملہوترا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ‘ٹریول ود جو’ کے نام سے یوٹیوب پرچینل ہے۔ وہ پاسپورٹ ہولڈر ہے اور سال 2023 میں پاکستان جانے کے لئے ویزا لگوانے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن دہلی گئی تھی، جہاں اس کی ملاقات احسان الرحمیم عرف دانش سے ہوئی تھی۔ اس نے احسان الرحیم عرف دانش کا موبائل نمبر لے لیا تھا اورپھر اس سے بات کرنے لگی تھی۔
YouTuber Jyoti Malhotra has been arrested by Hisar Police in a high-profile espionage case. She was reportedly in contact with a Pakistani High Commission officer named Danish, who allegedly facilitated her visit to Pakistan. Jyoti, who runs a travel channel, is accused of… pic.twitter.com/MOUlupAM6f
— IANS (@ians_india) May 17, 2025
پاکستان کا سفرکرچکی ہے جیوتی
جیوتی ملہوترا پرالزام ہے کہ اس نے دوبار پاکستان کا دورہ کیا، جہاں دانش کے کہنے پراس کی جانکارعلی اہوان سے ملاقات ہوئی تھی، جہاں علی اہوان نے اس کے رکنے اورگھومنے کا انتظام کیا تھا۔ پاکستان میں علی اہوان نے اس کی پاکستانی سیکورٹی اورانٹلی جنس کے افسران سے ملاقات کرائی تھی۔
خفیہ جانکاری لیک کرنے کا الزام
وہیں پرشاکراوررانا شہبازسے بھی ملی تھی۔ اس نے شاکرکا موبائل نمبر لے لیا اور اس کے موبائل میں محمد شاکرکا نمبر جٹ رندھاوا کے نام سے محفوظ کرلیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ پھرواپس ہندوستان آگئی۔ پھر وہ واٹس اپ، اسنیپ چیٹ اور ٹیلی گرام وغیرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ سے ان سبھی سے مسلسل رابطہ میں رہی اور ملک مخالف اطلاعات کا تبادلہ شروع کردیا۔
پاکستانی خفیہ ایجنسی کے رابطے میں پائی گئی جیوتی
جیوتی ملہوترا دہلی میں پاکستان کی ہائی کمیشن میں افسر احسان الرحیم عرف دانش سے کافی ملاقات کرتی رہی۔ جیوتی رانی کی پوچھ گچھ سے وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے رابطے میں پائی گئی ہے۔ جیوتی نے دشمن ملک پاکستان کے شہری جس کوہندوستانی حکومت کے ذریعہ Persona-non-grata ناپسندیدہ شخص ڈکلیئرکیا ہوا ہے، سے مشتبہ سرگرمیاں کرکے اورہندوستان کی خفیہ اطلاعات کا تبادلہ کرکے ہندوستان کی اس نے خودمختاری، اتحاد اورسالمیت کوخطرے میں ڈالنے کا جرم کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


