Bharat Express DD Free Dish

Dr. Dinesh Sharma Hails Indian Astrology at National Sammelan: ’’علم نجوم میں ہندوستان کی برتری تسلیم کرتی ہے پوری دنیا‘‘، ڈاکٹر دنیش شرما نے کانپور میں قومی جیوتش مہا سمّیلن سے کیا خطاب

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ جیوتش کے ذریعے سیاروں اور ستاروں کی حرکات کا مطالعہ کر کے انسان کو آنے والے وقت کے لیے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔

راجیہ سبھا کے رکناور اتر پردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ بھارتی علمِ نجوم (جیوتش) ایک ایسا ویدک اور سائنسی علم ہے، جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق علمِ نجوم کی ہر پیش گوئی کا ویدک اور سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جاتا ہے اور یہ انسان کو زندگی سے متعلق پیشگی اشارے فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما کانپور میں منعقدہ 75 ویں قومی جیوتش مہا سمیلن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے، جس کا انعقاد پدموش انسٹیٹیوٹ آف ویدک سائنسز اور سومترا دوبے فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ممتاز جیوتشی، وید اور پران کے ماہرین کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ جیوتش کے ذریعے سیاروں اور ستاروں کی حرکات کا مطالعہ کر کے انسان کو آنے والے وقت کے لیے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ علم صرف مستقبل کی پیش گوئی نہیں بلکہ شفاف اور بامقصد زندگی گزارنے کا رہنما بھی ہے۔

انھوں نے موجودہ معاشرتی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے شادی کو سات جنموں کا بندھن سمجھا جاتا تھا، مگر آج معاشرتی بگاڑ کی وجہ سے سات دن میں طلاق جیسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ جیوتش معاشرے میں بگڑتے رشتوں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کی دنیا میں حیثیت بدل چکی ہے اور ایک قدیم نجومی پیش گوئی کے مطابق اب بھارت کا موازنہ پاکستان سے نہیں بلکہ امریکہ جیسے ممالک سے ہونے لگا ہے۔ آخر میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ انسان کو حال میں جینا چاہیے، غصے پر قابو رکھنا چاہیے اور خواہشات پر کنٹرول کے ذریعے روحانی ترقی حاصل کرنی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read