Bharat Express DD Free Dish

Weather Update: دہلی-یوپی میں گرمی سے برا حال، بنگال-کیرالہ میں بارش کا سلسلہ جاری، جانئے دہلی-این سی آر میں سردی کب دے گی دستک؟

چونکہ ملک بھر میں مانسون کی واپسی 30 ستمبر سے شروع ہو جائے گی، اس لیے 15 اکتوبر تک مکمل مانسون رخصت ہو جائے گا۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکتوبر کے آخر سے سردی کی شروعات ہو جائے گی۔

ستمبر کا مہینہ ختم ہونے کو ہے، لیکن دارالحکومت دہلی میں اب بھی امس بھری گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) کی تازہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں دہلی اور این سی آر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ البتہ 28 سے 30 ستمبر کے درمیان کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ملک سے مانسون کے رخصت ہونے سے قبل دہلی میں کچھ بارش ممکن ہے۔
دہلی میں درجہ حرارت میں اضافہ، بارش سے کوئی راحت نہیں
دہلی اور این سی آر کے عوام کو فی الحال بارش سے کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج آسمان صاف رہے گا اور بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسی کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے،جب کہ کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 26 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے دارالحکومت میں گرمی اور حبس کا اثر بڑھ گیا ہے۔
اترپردیش میں فی الحال بارش سے چھٹکارا
آج اترپردیش کے تمام اضلاع کو “گرین زون” میں رکھا گیا ہے، یعنی کہیں بھی بارش کی کوئی امید نہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امس  بھری گرمی جاری ہے، موسم مکمل طورپرخشک ہے اور درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگست میں جہاں یوپی میں شدید بارش اور سیلاب کی صورت حال تھی، وہیں ستمبر کا اختتام جھلسا دینے والی گرمی لے کر آیا ہے۔
بہار میں بادل چھائے رہیں گے، لیکن بارش نہیں
بہار کے کئی اضلاع میں آج بادل چھائے رہ سکتے ہیں، لیکن بارش کا امکان کم ہے۔ خاص طور پر پٹنہ، مغربی و مشرقی چمپارن، سیوان، سارن، دربھنگہ اور سمستی پور جیسے علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔ گرمی اور امس  سے لوگ پریشان ہو سکتے ہیں، مگر بارش کی کوئی امید نہیں۔
اتراکھنڈ میں مکمل طور پر صاف موسم
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں آج موسم مکمل طور پر صاف رہنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے تمام اضلاع کو “گرین زون” میں رکھا ہے، یعنی کسی بھی طرح کی بارش کا الرٹ نہیں ہے۔ سیاحوں کے لیے یہ موسم گھومنے پھرنے کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
کہاں ہوگی بارش؟
اگرچہ شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بارش واپس نہیں آ رہی، لیکن ملک کے کچھ حصے اب بھی بھیگ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق:مغربی بنگال، کیرالہ، گجرات اور مہاراشٹرا میں آج ہلکی سے درمیانی اور بعض علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ان ریاستوں میں بادلوں کی آمدورفت اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کیا اس سال سردی جلد آئے گی؟
چونکہ ملک بھر میں مانسون کی واپسی 30 ستمبر سے شروع ہو جائے گی، اس لیے 15 اکتوبر تک مکمل مانسون رخصت ہو جائے گا۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکتوبر کے آخر سے سردی کی شروعات ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ: وسط اکتوبر سے موسم میں تبدیلی محسوس ہونے لگے گی،نومبر میں شمالی ہند کی ریاستوں میں دھند (کوہرا) بھی دیکھنے کو ملے گا،دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں “گلابی سردی” کا احساس شروع ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read