Urdu Conclave 2026

Bihar Assembly Election 2025 Voting: بہار میں 121 نشستوں کے لیے  پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل شروع، سکیورٹی کے سخت انتظامات

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے  مرحلے  پولنگ آج یعنی 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر ہو رہی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے اور ہر پولنگ اسٹیشن پر مسلح فورسز تعینات کی گئی ہیں ساتھ ہی  ویب کاسٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر پر امن طریقہ سے رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کو مضبوط کر دیا گیا ہے اور ہر پولنگ اسٹیشن پر مسلح فورسز تعینات کی گئی ہیں۔ یہ مرحلہ نہ صرف ریاست کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا بلکہ این ڈی اے اور عظیم اتحاد، دونوں کے لیے ایک کسوٹی ثابت ہوگا۔ووٹنگ کے دوران کوئی ناخوش واقعہ پیش نہ آئے ، اس کے لیے ہر پولنگ بوتھ پر  انتظامیہ کی جانب سے مسلح فورسز  تعینات کی گئی ہیں۔

ان نشستوں پر اوسطاً ہر سیٹ پر تقریباً 11 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ مظفرپور اور کُڑھنی میں سب سے زیادہ 20-20 امیدوار اور بھورے، پربتہ اور الولی میں سب سے کم 5-5 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں کل 45,341 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، کمیشن نے بتایا کہ تمام بوتھوں پر ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے جس کی  ہیڈکوارٹر سے لائیو مانیٹرنگ کی جا  رہی ہے۔

پہلے مرحلے کی سیاسی تصویر

اس بار پہلے مرحلے میں کئی ہائی پروفائل مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 25 نشستوں پر بی جے پی اور آر جے ڈی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ 12 نشستوں پر بی جے پی بمقابلہ کانگریس جبکہ 34 نشستوں پر جے ڈی یو اور آر جے ڈی آمنے سامنے ہیں۔ 11 نشستوں پر جے ڈی یو بمقابلہ کانگریس، 14 نشستوں پر ایل جے پی (رام) میدان میں ہے، جن میں سے 12 پر آر جے ڈی سے سیدھا مقابلہ ہے۔

بھاکپا (مالے) کا جے ڈی یو سے 7، بی جے پی سے 5 اور ایل جے پی (رام) سے 2 نشستوں پر ٹکراؤ ہے۔ وی آئی پی پارٹی 4 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، جن میں 3 پر بی جے پی اور 1 پر جے ڈی یو سے مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں مارکسی اور کمیونسٹ پارٹیاں بھی کچھ نشستوں پر میدان میں ہیں، جس سے مقابلہ مزید دلچسپ بن گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read