اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں سواریوں سے بھری گاڑی 150 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں موانی سے بکٹا جانے والی ٹیکسی بے قابو ہوکر150 میٹرگہری کھائی میں جاگری۔ یہ حادثہ سونی پل کے قریب پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیکسی میں کل 13 افراد سوارتھے، جن میں سے 7 افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی، جبکہ دیگرشدید زخمی ہیں۔
دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پتھورا گڑھ ضلع کی پولیس انتظامیہ کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائی شروع کی۔ زخمیوں کو کھائی سے نکال کرابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجاجا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی طور پریہ شبہ ہے کہ ٹیکسی بے قابوہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ منگل کی شام تقریباً 5 بجے ضلع ہیڈکوارٹرسے تقریباً 52 کلومیٹردورپیش آیا۔ ٹیکسی کے کھائی میں گرتے ہی کافی چیخ وپکارمچ گئی۔ اس حادثے میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی دیگرافراد شدید زخمی ہیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
जनपद पिथौरागढ़ के मुवानी क्षेत्र में वाहन के दुर्घटनाग्रस्त होने का अत्यंत दु:खद समाचार प्राप्त हुआ।
ईश्वर से प्रार्थना है कि दुर्घटना में दिवंगत हुए लोगों की आत्मा को श्रीचरणों में स्थान एवं शोक संतप्त परिजनों को यह असीम कष्ट सहन करने की शक्ति प्रदान करें। जिला प्रशासन को…
— Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) July 15, 2025
وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے حادثے پرافسوس کا اظہارکیا
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




