پریاگ راج: ماگھ میلے کے دوران سنگم نگری پریاگ راج میں اس وقت مذہب، سیاست اور سماجی خدمت کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملا، جب مرکزی حکومت کے ایم ایس ایم ای (خرد، چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتوں) کے وزیر جیتن رام مانجھی نے یہاں پہنچ کر دھرم سمراٹ سوامی کرپاتری مہاراج کے مہانرمان مہوتسو میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سنتوں کا آشیرواد حاصل کیا اور عوامی خدمت کو اصل مذہب قرار دیتے ہوئے غریبوں کی ترقی کو اپنی سیاست کا بنیادی عزم بتایا۔ ماگھ میلے کے دوران منعقد اس روحانی اجتماع میں جیتن رام مانجھی کی آمد پر عقیدت مندوں اور نوجوانوں کا جوش دیدنی تھا۔ جیسے ہی وہ یووا چیتنا کے شِوِر پہنچے، پورا ماحول نعروں، بینڈ باجے اور گل پوشی سے گونج اٹھا۔ یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر موجود ہزاروں افراد کی بھیڑ نے یہ واضح کر دیا کہ سنگم کے تٹ پر آستھا کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کے لیے بھی لوگوں کا گہرا لگاؤ ہے۔
سوامی کرپاتری مہاراج ایک حقیقی اوتار تھے – جیتن رام مانجھی
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے سوامی کرپاتری مہاراج کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھرم کے حقیقی اوتار تھے اور ان کی پوری زندگی انسانیت، سچائی اور سماج کی رہنمائی کے لیے وقف رہی۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ایسے سنتوں کی تعلیمات آج کے دور میں بھی اتنی ہی معنویت رکھتی ہیں جتنی ماضی میں رکھتی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے سینئر سنت سوامی ابھیشیک برہماچاری سے بھی آشیرواد حاصل کیا۔ سوامی ابھیشیک برہماچاری نے کرپاتری مہاراج کو ’سناتن دھرم کا سورج‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی روشنی آج بھی بھٹکے ہوئے سماج کو صحیح راستہ دکھا رہی ہے۔
’نر سیوا ہی نارائن سیوا‘ ہے
مرکزی وزیر نے ’نر سیوا ہی نارائن سیوا‘ کے منتر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی جگہ ہے، مگر انسان کی خدمت ہی اصل دھرم ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہماری حکومت اور میں خود غریبوں کے ہمہ جہت ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ جب تک سماج کے آخری فرد کو ترقی کا فائدہ نہیں ملتا، تب تک ملک کی ترقی ادھوری ہے“۔ جیتن رام مانجھی نے یووا چیتنا کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کی خدمت کی جا رہی ہے، وہ پورے سماج کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔
آخری شخص کو مرکزی دھارے میں لانے کا مقصد
اس موقع پر یووا چیتنا کے سربراہ روہت کمار سنگھ نے کہا کہ ان کی تنظیم کا واحد مقصد سماج کے اس آخری شخص کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے جو برسوں سے نظر انداز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت سے بڑا کوئی دھرم نہیں اور اسی جذبے کے تحت ماگھ میلے میں یہ شِوِر لگایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

