اگر آپ یا آپ کے خاندان کے کسی فرد کا کوئی بینک کھاتہ طویل عرصے سے غیر فعال ہے، تو ممکن ہے کہ اس میں موجود رقم ناقابل دعویٰ (Unclaimed Deposits) میں شمار ہو رہی ہو۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے مطابق جون 2025 تک ایسی ناقابلِ دعویٰ رقوم کی مجموعی مالیت ₹67,003 کروڑ ہو چکی ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں بینکوں کی ناقابلِ دعویٰ رقم کی مجموعی مالیت جون 2025 تک ₹67,003 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان غیر فعال کھاتوں کی تلاش اور دعوے کے لیے RBI نے ایک نیا مرکزی ویب پورٹل UDGAM (Unclaimed Deposits – Gateway to Access Information) متعارف کرایا ہے۔
یہ پورٹل شہریوں کو مختلف بینکوں میں اپنی یا اپنے اہل خانہ کی غیر دعویٰ شدہ رقم کی تفصیل حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ UDGAM پورٹل پر 1 جولائی 2025 تک 8.59 لاکھ سے زیادہ صارفین رجسٹر ہو چکے ہیں۔
RBI کا نیا قدم UDGAM پورٹل
اس مسئلے کے حل کے لیے RBI نے UDGAM (Unclaimed Deposits – Gateway to Access Information) کے نام سے ایک مرکزی ویب پورٹل تیار کیا ہے، جہاں شہری مختلف بینکوں میں اپنی یا اپنے قریبی افراد کی غیر دعویٰ شدہ رقم کی تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔ پورٹل تک رسائی کے لیے وزٹ کریں: https://udgam.rbi.org.in/unclaimed-deposits/#/login
اہم اعداد و شمار: کن بینکوں میں کتنی رقم؟
* سرکاری بینکوں (Public Sector Banks):
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI): ₹19,329.92 کروڑ
پنجاب نیشنل بینک: ₹6,910.67 کروڑ
کینرا بینک: ₹6,278.14 کروڑ
* نجی بینکوں (Private Sector Banks):
آئی سی آئی سی آئی بینک: ₹2,063.45 کروڑ
ایچ ڈی ایف سی بینک: ₹1,609.56 کروڑ
ایکسیس بینک: ₹1,360.16 کروڑ
عوامی ردعمل
1 جولائی 2025 تک 8.59 لاکھ سے زائد افراد UDGAM پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں اور اپنے کھاتوں کی معلومات حاصل کر چکے ہیں۔ کیا آپ کی رقم بھی کہیں بلا دعویٰ تو نہیں؟ اگر آپ نے طویل عرصے سے کسی کھاتے میں لین دین نہیں کیا۔ کوئی قریبی رشتہ دار وفات پا چکا ہو اور اس کا پرانا بینک کھاتہ ہو۔ کسی مشترکہ کھاتے کا کوئی وارث زندہ ہو تو فوراً UDGAM پورٹل پر جائیں اور رجسٹریشن کر کے تلاش کریں۔
احتیاطی تدابیر
صرف RBI کی آفیشل ویب سائٹ استعمال کریں۔ اپنا آدھار، پین یا دیگر ذاتی معلومات صرف محفوظ پورٹل پر ہی درج کریں۔ فراڈ ویب سائٹس یا لنکس سے ہوشیار رہیں۔ یہ آپ کا حق ہے — اپنی رقم واپس پائیں۔ آج ہی چیک کریں!
RBI کا اقدام قابل تحسین
ماہرین کے مطابق UDGAM پورٹل کا آغاز ایک مثبت قدم ہے جس سے کروڑوں روپے عام شہریوں تک واپس پہنچ سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف نظام میں شفافیت بڑھے گی بلکہ بینکنگ نظام میں عوامی بھروسہ بھی مضبوط ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




