ایئر انڈیا ایکسپریس حادثہ 2020 (7 اگست 2020)
7اگست 2020 کو دبئی سے کوژیکوڈ آ رہا ایئر انڈیا کا بوئنگ 737-800 طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث رن وے سے پھسل کر ایک کھائی میں گر گیا۔ اس طیارے میں 185 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔
حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت کل 21 افراد ہلاک ہوئے۔ پائلٹ کی غلطی اور خراب موسم کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا۔
ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ 812 حادثہ (22 مئی 2010)
22 مئی 2010 کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 812 دبئی سے منگلور پہنچی، جہاں لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں گر گیا۔ حادثے میں 158 افراد ہلاک ہوئے۔
رن وے ایک پہاڑی کے اوپر واقع تھا جسے “ٹیبل ٹاپ رن وے” کہا جاتا ہے۔ پائلٹ نے ابتدائی طور پر رن وے کو مس کر دیا اور دوبارہ کوشش ناکام رہی۔
پٹنہ فضائی حادثہ 2000
17 جولائی 2000 کو کولکاتا سے دہلی جانے والی الائنس ایئر کی فلائٹ نمبر 7412 پٹنہ کے گردنی باغ علاقے میں گر گئی۔ طیارے میں 55 مسافر اور 6 عملے کے افراد تھے۔
حادثے میں 66 افراد ہلاک ہوئے۔ تحقیق میں پائلٹ کی غلطی سامنے آئی۔
چرخی دادری فضائی تصادم (12 نومبر 1996)
12 نومبر 1996 کو ہریانہ کے چرخی دادری میں قازقستان کا مسافر طیارہ اور سعودی عرب کا مال بردار طیارہ آسمان میں ٹکرا گئے۔
حادثے میں 349 افراد ہلاک ہوئے۔ ملبہ اور لاشیں 10 کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی ہوئی تھیں۔ وجہ یہ بنی کہ قازقستان کا طیارہ اپنی مقررہ بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔
اورنگ آباد فضائی حادثہ (26 اپریل 1993)
26 اپریل 1993 کو انڈین ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ اڑان کے دوران رن وے پر موجود ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔
حادثے میں 55 افراد ہلاک جبکہ 62 زندہ بچ گئے، ان میں دونوں پائلٹس بھی شامل تھے۔
امپھال فضائی حادثہ (16 اگست 1991)
انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ 257 کولکاتا سے امپھال کے لیے روانہ ہوئی اور تھانگجنگ ہلز کے علاقے میں پہاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں تمام 69 افراد ہلاک ہو گئے۔ پائلٹ نے ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شارٹ کٹ لیا، جو حادثے کا باعث بنا۔
بنگلورو فضائی حادثہ (14 فروری 1990)
14 فروری 1990 کو انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ 605 ممبئی سے بینگلورو جا رہی تھی۔ لینڈنگ کے دوران یہ طیارہ گولف کورس میں گر گیا۔
حادثے میں 92 افراد ہلاک ہوئے۔ تحقیقات میں پائلٹ کو قصوروار قرار دیا گیا۔
احمد آباد فضائی حادثہ (19 اکتوبر 1988)
انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ 113 ممبئی سے احمد آباد آ رہی تھی، جب دھند کے باعث طیارہ رن وے سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر دور ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2 شدید زخمی بچ گئے۔ وجہ: کم نظر کی صلاحیت اور پائلٹ کی غلطی۔
بمبئی فضائی حادثہ (21 جون 1982)
ایئر انڈیا کی فلائٹ 403 کوالالمپور سے ممبئی آ رہی تھی۔ لینڈنگ کے دوران شدید بارش کے باعث یہ طیارہ کریش ہو گیا۔
حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔ پائلٹ نے قبل از وقت انجن پاور کم کر دی، جو حادثے کا سبب بنی۔
بمبئی ایئر کریش (1 جنوری 1978)
ایئر انڈیا کی فلائٹ 855 (بوئنگ 747) ممبئی سے دبئی جا رہی تھی کہ پرواز کے صرف 2 منٹ بعد عرب سمندر میں گر گئی۔
حادثے میں تمام 213 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حادثہ سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق میں پائلٹ کی سمت میں الجھن اور آلات کی ناکامی کو وجہ قرار دیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
