Bharat Express DD Free Dish

Indian Railways: ریلوے 52 ہفتوں کے دوران 52 اصلاحات کرے گا نافذ، تحفظ میں اضافے پر وزیر ریل اشونی ویشنو کی خصوصی توجہ

ریلوے وزارت کے مطابق اس سال مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحفظ، دیکھ بھال اور آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلوے ملازمین کی اسکلنگ اور ٹیلنٹ مینجمنٹ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ نئی ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریل بھون میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین و سی ای او اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سال 2026 کے دوران 52 ہفتوں میں 52 اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔ یہ جانکاری ریلوے وزارت کی جانب سے دی گئی۔ ریلوے وزارت کے مطابق اس میٹنگ میں طے پایا کہ نئے سال میں ریلوے کے نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور اہم تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ ان اصلاحات کا مقصد کارکردگی، گورننس اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے۔

تحفظ ریلوے کی اولین ترجیح

وزارت نے بتایا کہ ان 52 اصلاحات میں ریلوے کا خاص زور حفاظتی اقدامات پر ہوگا۔ گزشتہ چند برسوں میں ریلوے حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جہاں مالی سال 2014-15 میں حادثات کی تعداد 135 تھی، وہیں 2025-26 میں گھٹ کر 11 رہ گئی ہے۔ ریلوے کا ہدف ہے کہ اس تعداد کو ایک ہندسے تک لایا جائے۔

اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ریلوے وزارت کے مطابق اس سال مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحفظ، دیکھ بھال اور آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلوے ملازمین کی اسکلنگ اور ٹیلنٹ مینجمنٹ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ نئی ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔

کیٹرنگ اور آن بورڈ خدمات میں بہتری

ان اصلاحات کے تحت ریلوے کھانے کے معیار، کیٹرنگ اور آن بورڈ سروسز پر بھی خصوصی توجہ دے گا، تاکہ مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت وی سومنا اور مرکزی وزیر مملکت رونیت سنگھ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران وزرا، چیئرمین و سی ای او اور دیگر سینئر افسران نے اپنے زمینی تجربات شیئر کیے۔

بنیادی ڈھانچے اور مسافر سہولتوں پر زور

میٹنگ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دیکھ بھال اور صلاحیت میں اضافے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ریلوے وزارت نے اصلاحات، تحفظ، تکنیکی ترقی اور مسافر مرکز ترقی کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

جنرل اور نان اے سی کوچز کی ریکارڈ پیداوار

اس سے قبل بھارتی ریلوے نے منگل کے روز بتایا تھا کہ سستے کرایوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر جنرل اور نان اے سی کوچز کی ریکارڈ پیداوار کی جا رہی ہے، تاکہ عام آدمی کو مناسب کرایے پر بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ریلوے وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق، مسافر کوچ بیڑے کو مضبوط اور جدید بنانے کے لیے موجودہ اور آئندہ مالی سال کے لیے ایک مسلسل کوچ پیداوار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے، جو اس وقت اپنی آخری سہ ماہی میں ہے، پیداوار کے منصوبے میں 4,838 نئے ایل ایچ بی جی ایس اور نان اے سی کوچز شامل ہیں، جن میں 2,817 ایل ایس کوچز اور 2,021 ایل ایس سی این کوچز شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read