مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
پورے ملک میں عظیم مجاہد آزادی شہید کرتار سنگھ سرابھا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرابھا کی مادر وطن کے لیے لازوال قربانی اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امت شاہ نے لکھا: ’’ملک کی آزادی کو زندگی کا مقصد بنانے والے مجاہدِ آزادی کرتار سنگھ سرابھا جی کو کروڑوں سلام۔ گدر پارٹی کے ذریعے انہوں نے بیرونِ ملک بسنے والے ہندوستانیوں کو ماں بھارتی کی آزادی کی تحریک سے جوڑا۔ ان کی قربانی سے پیدا ہونے والے ولولے نے تحریکِ آزادی کو مزید جِلا بخشی۔ ان کی زندگی مادرِ وطن کے لیے ہر ایک محبِ وطن کے دل میں ہمیشہ جذبۂ خدمت بیدار کرتی رہے گی۔‘‘
देश की स्वतंत्रता को जीवन का ध्येय बनाने वाले स्वतंत्रता सेनानी करतार सिंह सराभा जी को कोटि-कोटि नमन करता हूँ ।
गदर पार्टी के माध्यम से उन्होंने विदेश में रह रहे भारतीयों को माँ भारती की स्वाधीनता के लिए प्रेरित किया। उनके बलिदान से उपजे जनाक्रोश ने आजादी के आंदोलन को और अधिक… pic.twitter.com/b3uCrvWf2B
— Amit Shah (@AmitShah) November 16, 2025
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا پیغام
شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں لکھا: ’’ماں بھارتی کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے ہنستے ہنستے جان قربان کرنے والے عظیم انقلابی، امر شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کو یوم شہادت پر میرا خراج۔ آپ کے حوصلے، ایثار اور قربانی کی داستان نسلوں تک ہندوستانیوں کو حوصلہ عطا کرتی رہے گی۔‘‘
چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیوکا خراج
وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے نے ایکس پر لکھا: ’’عظیم انقلابی اور امر شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کے یوم شہادت پر انہیں کروڑوں سلام۔‘‘
یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا بیان
انہوں نے لکھا: ’’ماں بھارتی کی آزادی کے لیے کمسنی میں ہی اپنی جان نچھاور کرنے والے امر انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔ ان کی زندگی بہادری اور حب الوطنی کی علامت ہے جو ہر ہندوستانی کے دل میں آج بھی زندہ ہے۔‘‘
اتراکھنڈ بی جے پی کا بیان
اتراکھنڈ بی جے پی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا: ’’شجاعت، حوصلے، ایثار اور قربانی کی مجسم تصویر عظیم انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھا کو یوم شہادت پر کروڑوں سلام۔ وطن کی آزادی کے لیے ان کا بے خوف اور پُختہ عزم آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
