Bharat Express DD Free Dish

The Modi Story: پی ایم مودی پر چھپی کتاب: ’دی مودی اسٹوری: ریفلیکشنز آن لیڈرشپ اینڈ لائف‘ اب ایمازون پر دستیاب

کتاب طلبہ، پیشہ ور افراد، کاروباری طبقے اور سرکاری ملازمین سب کے لیے مفید ہے۔ یہ بڑے مقاصد کے حصول، زندگی میں اعتماد پیدا کرنے، ٹیم کی قیادت کرنے اور زمینی حقیقتوں سے جڑے رہنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

دی مودی اسٹوری: ریفلیکشنز آن لیڈرشپ اینڈ لائف

نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی کی زندگی سے جڑے اصولوں اور اقدار پر مبنی کتاب ’دی مودی اسٹوری: ریفلیکشنز آن لیڈرشپ اینڈ لائف‘ اب ایمازون پر لائیو گئی ہے۔ بلو کرافٹ ڈیجیٹل فاؤنڈیشن نے منگل کے روز بتایا کہ قارئین اب یہ کتاب آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون سے خرید کر پڑھ سکتے ہیں۔

بلو کرافٹ ڈیجیٹل فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،’’15,000 افراد کی آوازوں اور نایاب یادوں پر مبنی یہ کتاب وزیرِاعظم مودی کی قیادت، طرزِ حکمرانی، ادارہ سازی اور عالمی سطح پر ان کے تعلقات کے بارے میں ایک منفرد نقطۂ نظر پیش کرتی ہے۔‘‘

بلو کرافٹ نے قارئین کی سہولت کے لیے کتاب کا لنک بھی شیئر کیا ہے، جس پر کلک کرنے سے سیدھا ایمازون کے صفحے پر جایا جا سکتا ہے۔ 199 روپے قیمت والی اس کتاب کا پیپر بیک ایڈیشن ایمازون پر 189 روپے میں دستیاب ہے۔ کتاب انگریزی زبان میں لکھی گئی ہے۔

’دی مودی اسٹوری: ریفلیکشنز آن لیڈرشپ اینڈ لائف‘ کتاب وزیرِاعظم مودی کے اُن اصولوں اور اقدار سے روشناس کراتی ہے جنہوں نے ان کی عوامی زندگی کو تشکیل دیا۔ ایمازون پر دی گئی تفصیل کے مطابق، اس کتاب میں وزیرِاعظم مودی سے متعلق دلچسپ واقعات اور عملی تجربات کو نہایت سادہ اور مؤثر زبان میں بیان کیا گیا ہے۔

یہ کتاب طلبہ، پیشہ ور افراد، کاروباری طبقے اور سرکاری ملازمین سب کے لیے مفید ہے۔ یہ بڑے مقاصد کے حصول، زندگی میں اعتماد پیدا کرنے، ٹیم کی قیادت کرنے اور زمینی حقیقتوں سے جڑے رہنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

کتاب میں مودی کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب مقصد واضح ہو، خدمت کا جذبہ، ہمدردی، روحانیت اور مسلسل کام کرنے کا جنون ہو تو یہ ایسے نظامِ بدل جاتا ہے، جہاں خدمات کی فراہمی میں شفافیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read