مدھیہ پردیش میں جھانسی کھجوراہو قومی شاہراہ پر حادثہ
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے ڈاکسم علاقے کے قریب ایک گاڑی بے قابو ہو گئی۔
پولیس کے مطابق سومو گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK03H9017 تھا جموں کے علاقے کشتواڑ سے آرہا تھا اور ڈاکسم کے قریب بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جا گری۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی، جن میں 5 بچے، دو خواتین اور ایک مرد (پولیس اہلکار) شامل ہیں۔ دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

