سونیا گاندھی (فائل فوٹو)
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو اتوار کے روز پیٹ سے متعلق مسائل کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا، اسپتال نے تصدیق کی ہے۔
راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو اسپتال کے گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سونیا گاندھی کو 7 جون کو ہماچل پردیش کے شملہ میں اندرا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے پرنسپل میڈیا ایڈوائزر نریش چوہان کے مطابق، سی پی پی چیئرپرسن کو معمولی صحت کے مسائل کے باعث معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ وہ مستحکم حالت میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


