Bharat Express DD Free Dish

Somnath Swabhiman Parv prabhas patan PM Modi also will be present: سومناتھ سوا بھِمان پرو: 11 جنوری کو پربھاس پاٹن میں ہوں گے وزیر اعظم مودی، 1000 سال کی تاریخ کا منائیں گے جشن

گجرات کے پربھاس پاٹن میں سومناتھ سوا بھِمان پرو 8 سے 11 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے بتایا کہ پروگرام کے دوران مندر کے احاطے میں 72 گھنٹے تک اکھنڈاونکار ناد جاری رہے گا۔

گجرات کے پربھاس پاٹن میں’سومناتھ سوا بھِمان پرو‘  کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر پوسٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی ہے۔ اس پرور کا مقصد سومناتھ مندر کی ہزاروں سال پرانی وراثت کو یاد کرنا اور اس کی اہمیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

سومناتھ مندر صرف ایک عمارت نہیں بلکہ بھارت کے پختہ جذبے اور ثقافت کی علامت ہے۔ یہ اُس بھارتی تہذیب کی روح کی نمائندگی کرتا ہے جو ہزاروں سال پرانی ہے، جس پر بار بار حملے ہوئے، لیکن جسے کبھی مکمل طور پر نہیں توڑا جا سکا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مندر ہمیشہ سے شہریوں کی عقیدت اور اعتماد کا مرکز رہا ہے۔ سال 1026 سے اب تک سومناتھ مندر پر کئی حملے ہوئے، لیکن آج بھی یہ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس سال سومناتھ مندر کے تئیں اٹل عقیدت کے 1000 سال مکمل ہونے کے موقع پر ’سومناتھ سوا بھِمان پرو‘ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 8 سے 11 جنوری تک مندر کے احاطے میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

پربھاس پاٹن میں 72 گھنٹے کا اکھنڈ اونکار ناد ہوگا

نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے کہا کہ اس پروگرام کے دوران 8 سے 11 جنوری تک پربھاس پاٹن میں 72 گھنٹے کا اکھنڈ اونکار ناد ہوگا۔ ہرش سنگھوی نے لوگوں کو اس تاریخی اور روحانی لمحے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ آئیں ہم سب مل کر اس خاص پروگرام میں شامل ہوں اور سومناتھ مندر کی عظمت کو محسوس کریں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 11 جنوری کو گجرات کے دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ خود ’سومناتھ سوا بھِمان پرو‘  میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔ جمعرات سے 72 گھنٹے کا اکھنڈ اونکار ناد شروع ہو جائے گا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مندر پہنچنے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read