Bharat Express DD Free Dish

Shankaracharya lauds Modi and Yogi’s efforts: اگر نریندر مودی ملک کے صدر اور یوگی آدتیہ ناتھ پی ایم بنیں گے توسناتن دھرم کو ماننے والے دنیا بھر میں طاقتور ہوجائیں گے:شنکرا چاریہ

شنکراچاریہ نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ے کہ نریندر مودی کو صدر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو پی ایم بنایا جاتا ہے تواس کے نتیجے میں سناتن دھرم کی حمایت کرنے والے ممالک بھی کھل کر ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر قائم ہوگا۔

سریماجیوتیش پیٹھادھیشور جگد گرو شنکراچاریہ سوامی واسودیوانند سرسوتی نے مہا کمبھ کے انعقاد میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیاں اور فیصلے، نیز وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ ان کا نفاذ، اس عظیم الشان اور دیوی مہا کمبھ کی بنیادی وجہ ہے۔

سوامی واسودیوانند سرسوتی نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی نے پوری دنیا میں سناتن دھرم اور سناتن راشٹرا بھارت کا وقار بڑھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعظم مودی کو ہندوستان کا صدر بنایا جاتا ہے اور سی ایم یوگی کو وزیر اعظم بنایا جاتا ہے، تو سناتن دھرم کے ماننے والے پوری دنیا میں طاقتور ہو جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ے کہ نریندر مودی کو صدر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو پی ایم بنایا جاتا ہے تواس کے نتیجے میں سناتن دھرم کی حمایت کرنے والے ممالک بھی کھل کر ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر قائم ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read