ممبئی: عالمی منڈیوں میں مضبوطی کے رجحان کے بیچ بدھ کو مقامی شیئر بازار بھی تیزی کے ساتھ کھلے۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسیکس شروعاتی کاروبار میں 235.1 پوائنٹس بڑھ کر 63,027.98 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 77.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18,676.05 پر تھا۔
وہیں سینسیکس نیسلے، پاور گرڈ، ایل اینڈ ٹی، ایکسس بینک، ہندوستان یونی لیور، انفوسس، الٹرا ٹیک سیمنٹ، وپرو، انڈس انڈ بینک اور ٹی سی ایس فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں میں شامل تھے۔
دوسری جانب ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، کوٹک مہندرا بینک، ٹاٹا موٹرز اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئر خسارے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ دیگر ایشیائی منڈیوں میں جنوبی کوریا کا کاسپی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ برتری میں تھا، جبکہ جاپان کا نکی خسارے میں کاروبار کر رہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


