Bharat Express DD Free Dish

Second flight from Iran arrives in India: ایران سے دوسری فلائٹ بھی پہنچی ہندوستان، 110 طلبا کے بعد ہندوستانی سفیروں کے کنبوں کی وطن واپسی

آپریشن سندھو کے تحت ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو لے کر جمعرات کو دوسری فلائٹ بھی دہلی ایئرپورٹ پہنچی۔ اس فلائٹ میں تہران میں مقیم سفیروں کے اہل خانہ سوار تھے، حالانکہ ان کی تعداد کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ان دونوں ممالک میں پھنسے دیگر ممالک کے باشندے جلد از جلد اپنے وطن واپس ہونے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اس بیچ بروز جمعرات ہندوستانی باشندوں کو لے کر دوسری فلائٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ حکومت ہند نے ہندوستانی افراد کی وطن واپسی کے لیے ’آپریشن سندھو‘ شروع کیا ہے، جس کے تحت راجدھانی تہران سے نکالے گئے 110 ہندوستانی طلبا کو لے کر پہلی فلائٹ آج علی الصبح دہلی پہنچی تھی۔ اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مزید ایک طیارہ دہلی پہنچا جس میں ایران میں مقیم ہندوستانی سفیر شامل ہیں۔

دوسری فلائٹ میں سفیروں کے اہل خانہ کی وطن واپسی

ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو لے کر دوسری فلائٹ دہلی ایئرپورٹ جب پہنچی، تو اس کی خبر تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ اس فلائٹ کے بارے میں پہلے سے بہت زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی تھی۔ اس فلائٹ میں تہران میں مقیم سفیروں کے اہل خانہ سوار تھے۔ حالانکہ ان کی تعداد کے بارے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

کیرتی وردھن سنگھ نے ’آپریشن سندھو‘ کے بارے میں جانکاری دی

اس درمیان وزیر مملکت برائے خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے ’آپریشن سندھو‘ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ہمارے پاس فلائٹ تیار ہیں۔ ہم آج مزید طیارے بھیج رہے ہیں۔ ہم ترکمانستان سے ہوتے ہوئے کچھ دیگر لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ وہاں سے اگر کوئی نکالنا چاہتا ہے، تو اس سے متعلق گزارش کے لیے ہمارے سفارت خانوں سے کبھی بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جیسے جیسے حالات بدلیں گے، ہم ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے بہ حفاظت نکالنے کے لیے مزید طیارہ بھیجیں گے۔‘‘

ترکمانستان اور آرمینیا کی حکومتوں کا شکریہ

ساتھ ہی انھوں نے اس آپریشن میں مدد کے لیے ترکمانستان اور آرمینیا کی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ دراصل ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا و دیگر افراد کو پہلی فرصت میں وہاں سے نکال کر آرمینیا و ترکمانستان میں ٹھہرایا گیا، اور پھر وہاں سے ہندوستانی واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read