Bharat Express DD Free Dish

S Jaishankar On EU: ہمیں ساتھ دینے والا چاہیے،گیان دینے والا نہیں، پہلگام حملے پر یورپی یونین کے بیان پر وزیرخارجہ ایس جئے شنکر ہوئے برہم

ڈاکٹر جے شنکر پہلے بھی اس معاملے پر ہندوستان کے موقف کو واضح کر چکے ہیں، جب ہندوستان کے فیصلوں سے مغرب میں تشویش پیدا ہوئی تھی۔ ایسا ہی ایک فیصلہ ہندوستان کا روس سے تیل درآمد کرنے کا اقدام تھا جب مغرب نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے دوران ماسکو پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

جیو پالیٹکس کے مسئلے  پر ہندوستان کے موقف کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان  ساتھ دینے والوں کو تلاش کرتا ہے، گیان دینے والوں کو نہیں اور یورپ کے کچھ حصے ابھی تک اس مسئلے سے دوچار ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستان یورپ سے کیا توقعات رکھتا ہے، وزیر خارجہ نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا، “جب ہم دنیا کو دیکھتے ہیں، ہم شراکت داروں کی تلاش کرتے ہیں، ہم لیکچر دینے والوں کی تلاش نہیں کرتے، خاص طور پر وہ لوگ جو بیرون ملک گیان دیتے ہیں لیکن اپنے ملک میں اس کی پیروی نہیں کرتے ہیں اور میرے خیال میں یورپ کے کچھ حصے اب بھی اس مسئلے سے نبرد آزما ہیں،البتہ کچھ بدل گئے ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ اب ریئلٹی چیک کے زون میں داخل ہو گیا ہے۔اب وہ اس سمت میں آگے بڑھ پاتے ہیں یا نہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا، لیکن ہمارے نقطہ نظر سے، اگر ہمیں شراکت داری کو فروغ دینا ہے تو کچھ سمجھداری ہونی چاہیے، کچھ حساسیت ہونی چاہیے، مفادات کی باہمیت ہونی چاہیے، اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ دنیا کیسے کام کرتی ہے، یہ سب کام مختلف سطحوں پر ہو رہے ہیں، یورپ کے کچھ حصوں میں کچھ کم ترقی ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ پہلے ہی یورپ پر سخت بیان دے چکے ہیں

ڈاکٹر جے شنکر پہلے بھی اس معاملے پر ہندوستان کے موقف کو واضح کر چکے ہیں، جب ہندوستان کے فیصلوں سے مغرب میں تشویش پیدا ہوئی تھی۔ ایسا ہی ایک فیصلہ ہندوستان کا روس سے تیل درآمد کرنے کا اقدام تھا جب مغرب نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے دوران ماسکو پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس وقت، انہوں نے کہا تھا، “میں سمجھتا ہوں کہ (یوکرین میں) تنازعہ کی صورتحال ہے، میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یورپ کا ایک نقطہ نظر ہے اور یورپ جو بھی آپشن چننا چاہے، وہ یورپ کا حق ہے لیکن یورپ کو چاہیے کہ وہ آپشن منتخب کرے جو اپنی توانائی کی ضروریات کو ترجیح دے اور پھر بھارت سے کہیں کہ وہ کچھ اور کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ کو اس ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے کہ یورپ کے مسائل دنیا کے مسائل ہیں لیکن دنیا کے مسائل یورپ کے مسائل نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read