Bharat Express DD Free Dish

S-400 Missile system: روس 2026 تک ہندوستان کو فراہم کرے گا مزید S-400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم، اضافی بیٹریوں کے لیے بھی بات چیت جاری

اس ایئر ڈیفنس سسٹم نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق روس ہندوستان کو S-400 اسٹریٹجک ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے بقیہ دو رجمنٹ 2026 میں فراہم کرے گا۔ ایک دفاعی اہلکار نے کہا ’’ہندوستان فروری 2026 اور اگست 2026 میں روس سے S-400 Triumf ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کی چوتھی اور پانچویں رجمنٹ حاصل کرے گا۔‘‘

واضح رہے کہ اس ایئر ڈیفنس سسٹم نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا تھا۔ اس سسٹم کی اضافی بیٹریوں کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ اس ڈیفنس سسٹم کے پانچ رجمنٹوں کے لیے 5.43 بلین ڈالر کے معاہدے پر 2018 میں دستخط ہوئے تھے۔ موصول شدہ تین رجمنٹ پہلے ہی بالترتیب پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ مغربی اور شمالی محاذوں پر تعینات ہیں۔

2023 تک مل جانے تھے تمام سسٹمز، لیکن اس وجہ سے ہوئی ہے تاخیر

ہندوستان کو پہلی رجمنٹ دسمبر 2021 میں ملی تھی، جب کہ دوسری اور تیسری بالترتیب اپریل 2022 اور اکتوبر 2023 میں دی گئی تھی۔ ہندوستان نے اسے ’’سدرشن چکر‘‘ کا نام دیا ہے۔ ہندوستانی حکومت کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق پانچوں رجمنٹ کا حصول 2023 تک مکمل ہونا تھا۔ وزیر مملکت (دفاع) شری پد نائک نے 2019 میں کہا تھا کہ ’’روس سے S-400 سسٹم کی فراہمی کے لیے 5 اکتوبر 2018 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ترسیلات اپریل 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔‘‘۔

تاہم روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ ہر رجمنٹ میں دو بیٹریاں ہوتی ہیں جن میں چار لانچرز ہوتے ہیں، جو 32 میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 600 کلومیٹر تک کے اہداف کو ٹریک کر سکتے ہیں اور 400 کلومیٹر تک مار سکتے ہیں۔ یہ سسٹم طیاروں، کروز میزائلوں اور بیلسٹک میزائلوں کو بھی بے اثر کر سکتا ہے۔ ہندوستان میں روس کے سفیر نے بھی حال ہی میں مزید S-400 یونٹس کی فراہمی کے امکان کی تصدیق کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read