Urdu Conclave 2026

Shri Siddhi Vinayak Temple: شری سدھی ونائک مندر میں روایتی طریقے سے منائی گئی پشٹی پتی ونائک جینتی، خزانچی آچاریہ پون ترپاٹھی نے خصوصی پوجا کی

مانا جاتا ہے بھگوان شری گنیش کے تین اوتار ہیں۔ لہٰذا ان تینوں اوتاروں کا یوم پیدائش شری سدھی ونائک گنپتی ٹیمپل ٹرسٹ کے ذریعہ منایا جاتا ہے۔

پشٹی پتی ونائک جینتی پوری رسومات کے ساتھ دھوم دھام سے شری سدھی ونائک گنپتی ٹیمپل ٹرسٹ-پربھادیوی، ممبئی میں منائی گئی۔ واضح رہے کہ پشٹی پتی ونائک جینتی ہر سال ویشاکھ پورنیما کے دن منائی جاتی ہے۔ ہندو مذہبی عقائد کے اعتبار سے مانا جاتا ہے بھگوان شری گنیش کے تین اوتار ہیں۔ لہٰذا ان تینوں اوتاروں کا یوم پیدائش شری سدھی ونائک گنپتی ٹیمپل ٹرسٹ کے ذریعہ منایا جاتا ہے۔

مذہبی عقائد کے مطابق بھگوان گنیش کا پہلا اوتار ویشاکھ پورنیما کے دن ہوا جسے پُشٹی پتی ونائک جینتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہیں دوسرے اوتار بھادرپد شکل چترتھی کو گنیش چترتھی کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں پارتھیو گنیش کی پوجا کی جاتی ہے اور تیسرے اوتار کی سالگرہ روایتی طور پر ماگھ شکل چترتھی کو منائی جاتی ہے۔

اس سال پشٹی پتی ونائک جینتی پیر کے روز 12 مئی کو منائی گئی۔ اس دوران ٹرسٹ کے خزانچی آچاریہ پون ترپاٹھی کی طرف سے بھگوان شری سدھی ونائک کی خصوصی پوجا اور ہون کیا گیا اور بھگوان کو یاد کرتے ہوئے پالکی کے ساتھ منسوب رسوم ادا کیے گئے۔اس دوران مندر کے ٹرسٹی مہیش مدلیار، ٹرسٹی بھاسکر شیٹی، ٹرسٹی گوپال دلوی اور ٹرسٹی راہل لونڈھے مندر میں موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read